مچھروں نے تو کاٹ کاٹ کر پریشان کردیا ۔۔۔ اگر آپ بھی ان مچھروں سے پریشان ہیں تو ادرک سے ان کو بھگانے کا طریقہ جان لیں

image

سردی کا موسم شروع ہوا نہیں مچھروں کا ڈیرہ پہلے جم گیا۔ ہر جگہ مچھر ہی مچھر دکھائی دے رہے ہیں اور اگر گہرے رنگ کے کپڑے پہن لیں تو مچھر کاٹنے کے لئے پہلے پہنچ جاتے ہیں۔ رات کو اگر بنا گلوب جلائے سوجائیں تو صبح تک کئی مچھر جسم پر کاٹنے کی واردات کرکے جا چکے ہوتے ہیں ۔ اس موسم میں تو ویسے بھی مچھروں کی بارات آئی ہوئی ہے انہیں بھگانے کے لئے آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ادرک کا بہترین اور کارامد نسخہ ۔

ادرک کو کاٹ کر اس کو کوٹ لیں اور اچھی طرح باریک پیس لیں یا پھر بلینڈر میں ڈال کر اس کا پیسٹ نکال لیں۔ پھر اس کو ایک چمچ زیتون کے تیل اور لونگ کے پاؤڈر میں اچھی طرح پکائیں۔ جب رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس کو ٹھنڈا کرکے چھان لیں ۔ اس کو سپرے بوتل میں ڈالیں اور رات سونے سے قبل سارے گھر میں سپرے کرکے سوئیں اور دن بھرمیں بھی ایک مرتبہ سپرے کرلیں ۔

ادرک ایک اینٹی بائیوٹک اور بیکٹریل اجزاء کا مجموعہ ہے یہ مچھروں کو بھگانے اور ان کے کاٹنے کے بعد ہونے والی خارش سے بھی نجات کا ذریعہ ہے۔

You May Also Like :
مزید

Adrak Se Machar Bhagane Ka Tarika

Adrak Se Machar Bhagane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Adrak Se Machar Bhagane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.