کیا آپکی الماری بھی بے ترتیبی کی وجہ سے اکثر الٹ جاتی ہے تو جانیں کچھ ایسی کمال کی ٹپس جس سے الماری رہے ہمیشہ سیٹ

image
پاکستانی عوام خواہ وہ مرد ہوں یا خواتین جب بھی شاپنگ کرنے جاتے ہیں، کپڑے ضرور خریدتے ہیں۔ اکثر لوگ اتنے کپڑے پہنتے نہیں ہیں جتنے ان کے پاس موجود ہوتے ہیں اور پھر وہ سب الماری کی نذر ہو کر رہ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات ان کی الماری بے ترتیب حالت میں نظر آتی ہے۔ بِکھرا ہوا وارڈروب دیکھ کر ہر کوئی پریشانی کا شکار ہوتا ہے۔ پھر جس لباس کو آپ نے پہننا ہوتا ہے وہ بھی ڈھونڈنے میں کافی مشکل پیش آتی ہے۔ لوگ اپنی سستی کے باعث کپڑے بس الماری میں ٹھونسنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ لوگ تو بِنا تہہ کئے کپڑے ایسے ہی رکھ دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بکھری ہوئی وارڈروب کا مطلب ایک بکھرا اور پریشان دماغ ہے۔

آئیے آپ کو اسی حوالے سے کچھ تجاویز دیتے ہیں، جن پر عمل کر کے یقیناً آپ اپنا وارڈروب منظم بنا سکتے ہیں۔

خانے دار درازیں

اپنی الماری میں ایسی درازیں لگوائیں جن میں مختلف خانے بنے ہوں۔ اس سے ہوگا یہ کہ دراز میں رکھی چیزیں بِکھریں گی نہیں۔ ان مختلف خانوں میں آپ موزے، ٹائیاں، اور دیگر ضرورت کا سامان رکھ سکتے ہیں۔ یہ الماری کو نفیس رکھنے کی بہترین ترکیب ہے۔

جوتوں کے لئے ایک شو ریک

بہت سے لوگ اپنی الماریوں میں ہی اپنے جوتے بھی رکھ رہے ہوتے ہیں جس سے الماری بلکل بِکھری ہوئی لگتی ہے۔ جوتوں کے لئے ایک الگ شو ریک کا انتطام کریں اور وارڈروب کو صرف کپڑوں کی حد تک محدود رکھیں۔

فینسی کپڑے ہینگر میں لٹکائیں

تقریبات وغیرہ کے لئے بنائے گئے فینسی کپڑوں کو الماری میں تہہ کر کے رکھنے کے بجائے ہینگر میں لٹکائیں۔ اس سے نا تو کپڑوں میں سلوٹیں پڑیں گی اور نا ہی الماری بہت بے ترتیب حالت میں دِکھے گی۔ سب کچھ بہت سِمٹا ہوا اور منظم لگے گا۔

کپڑے رکھنے کا عمل دائیں سے شروع کریں

وارڈروب کو منظم کرنے کے لیے ہمیشہ اپنے کپڑے دائیں جانب سے رکھنا شروع کریں۔ اس کے علاوہ روزانہ استعمال میں آنے والی چیزوں کو آنکھوں کے سامنے رکھیں تاکہ انھیں ڈھونڈنے میں زیادہ وقت نا لگے اور سیٹنگ بھی خراب نا ہو۔

کپڑوں کو تہہ کرنے کا طریقہ

کپڑوں کو جتنے سلیقہ سے تہہ کیا جائے گا آپ کی الماری اتنی ہی کم بِکھری اور منظم محسوس ہوگی۔ چیزوں کو ترتیب سے رکھنے پر مشاورت فراہم کرنے والی جاپانی انسٹرکٹرمیری کونڈو کا کہنا ہے کہ کپڑوں کو منظم اور ترتیب سے رکھنے کے لیے ان کو ورٹیکل (لمبائی) اسٹائل میں تہہ کیا جائے اس طرح کپڑے وارڈروب میں کم جگہ لیں گے اور آپ کی وارڈروب منظم بھی محسوس ہوگی۔ اسی طرح تولیے وغیرہ کی بھی ورٹیکل تہہ بنائیں تاکہ یہ چیزیں بھی کم جگہ گھیریں اور وارڈروب بے ترتیب محسوس نا ہو۔
You May Also Like :
مزید

Almari Mein Saman Rakhne Ka Tarika

Almari Mein Saman Rakhne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Almari Mein Saman Rakhne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.