آلو بچے بڑے سب کی پہلی پسند کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، کیونکہ آلو ہر چیز میں ڈال کر کھایا جارہا ہوتا ہے۔ آج کل کیونکہ گھروں میں ہیں سب اور آلو بھی گھر پر ہیں تو کیوں نہ کوئی چٹ پٹی سی آلو بھری مرچوں کی ریسیپی بنائی جائے جو ذائقے میں بھی منفرد ہو اور سب کے کھانے میں بھی۔
آج ریسیپی باکس سے جانئے آلو کی ایک اور ریسیپی جس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہئے:
• کچلے ہوئے آلو ( آدھا کلو)
• نمک اور زیرہ ( حسبِ ذائقہ)
• کٹی لال مرچ ( ایک چمچ )
• ثابت دھنیا ( آدھا چمچ)
• ہلدی ( آدھا چمچ)
• بڑی ہری مرچیں (حسبِ ضرورت)
• انار دانہ ( آدھا چمچ )
• بیسن ( آدھا کپ)
• ہرا دھنیا اور پودینہ (حسبِ ذائقہ)
• لہسن ( پسا ہوا آدھا چمچ)
• ہینگ ( چٹکی بھر)
• آئل (تین کپ)
بنانے کا طریقہ:
• آلو کو ابال کر ان کا چھلکا اتار لیں ، اور چھلے ہوئے آلوؤں کا کچلا کرلیں۔
• کچلے ہوئے آلوؤں میں نمک اور زیرہ ( حسبِ ذائقہ) ڈالیں اور کٹی لال مرچ ( ایک چمچ )، ثابت دھنیا ( آدھا چمچ)، ہلدی ( آدھا چمچ)، انار دانہ ( آدھا چمچ )،بیسن ( آدھا کپ) ہرادھنیا اور پودینہ (حسبِ ذائقہ) لہسن ( پسا ہوا آدھا چمچ) ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
• اب اس کچلے کو تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں۔
• بڑی ہری مرچیں اپنی ضرورت کے مطابق لیں ، ان کو اچھی طرح دھو لیں۔
• اب ان کے بیچ میں ایک نشان لگالیں چھری سے اور پیٹ چاک کرلیں۔
• اس کے بعد آلو کا وہ کچلا تھوڑا تھوڑا ڈال کر ہری مرچوں کو اچھے سے بھریں۔
• بھرنے کے بعد ایک پین میں تین کپ آئل ڈالیں اور ساتھ میں ایک چٹکی ہینگ شامل کرلیں ۔
• گرم ہونے پر اس پین میں ہری مرچیں فرائی کرلیں۔ پہلے ایک طرف سے پھر دوسری طرف سے، اس طرح مرچ اچھی طرح فرائی ہوجائے گی۔۔
• لیجئیے ہوگئی چٹ پٹی سی آلو بھری مرچیں تیار۔

ضروری ٹپس:
• مرچوں کو ہلکی آگ پر پکائیں تاکہ یہ اندر تک پک جائیں ، کوئی بھی کچی نہ رہے۔
• آپ انھیں دو سے تین منٹ تک ایک طرف سے پکائیں۔ کیونکہ بڑی مرچ سخت ہوتی ہے تو پکنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔
کچھ دیر ان کو ایک پلیٹ میں نکال کر رکھ لیں تاکہ آئل جذب ہوجائے اور پھر دہی کے رائتے کہ ساتھ اس کو کھانے کے لئے صرف کریں۔