نہ پکوڑے نہ ٹکّی نہ ہی کباب۔۔۔ آج بنائیں افطاری میں کچھ لا جواب، آلو چیز اسنیکس

image

رمضان میں سارا مہینہ ہر گھر میں ہی پکوڑے بنتے ہیں لیکن ایک ہی چیز آخر کپ تک کھائیں؟؟ اس ہی لئے آج ہم آپ کے لئے لائیں ہیں ایک منفرد اور آسان سی ریسیپی جو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی بہت پسند آئے گی تو آپ اس ریسیپی کو ضرور ٹرائے کریئے گا۔

آلو چیز اسنیکس

اجزاء:

آلو۔۔۔۔ آدھا کلو (اُبلے ہوئے)

نمک۔۔۔۔ ¼ چائے کا چمچ

مکھن۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ۔۔۔۔ پسی ہوئی ¼ چائے کا چمچ

میدہ۔۔۔۔ آدھا کپ

شملہ مرچ۔۔۔۔ باریک کٹی ہوئی آدھا کپ

ہرا دھنیا۔۔۔۔ایک مٹھی کے قریب

کُٹی لال مرچ۔۔۔۔ ¼ چائے کا چمچ

موزیریلا چیز۔۔۔۔ کدوکش کی ہوئی ایک کپ

بریڈ کرمبز۔۔۔۔ حسبِ ضرورت

ترکیب:

آلو ابال کر میش کر لیں، اس میں نمک کالی مرچ، میدہ، اور مکھن ڈال کر اچھی طرح ڈو جیسا بنا لیں، اب اس میں شملہ مرچ، ہرا دھنیا، کٹی مرچ ڈال کر مکس کریں، اسے ایک برابر لے کر ہاتھ پر پھیلائیں پھر اس میں موزیریلا چیز حسبِ ضرورت رکھ کر اسے گول بال جیسا بنا کر بند کر یں، پھر کباب کی طرح چپٹا کر لیں، اب اس میں بریڈ کرمبز لگائیں اور گرم تیل میں فرائی کر کے ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں، مزیدار اور منفرد آلو چیز اسنیکس تیار ہیں افطاری میں مزے سے کھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Cheese Snacks Banane Ka Tarika

Aloo Cheese Snacks Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Cheese Snacks Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.