آلو کے کرسپی ڈونٹس جب بنائیں گے چکن ڈونٹس بھول جائیں گے

image
آلو کے ڈونٹس کرسپی نہیں ہوتے تو میرا بتایا گیا طریقہ بھی آزمالیں اور بچوں کو ڈونٹس تو بہت پسند ہوتے ہیں، مگر ایک مرتبہ انھیں آلو کے کرسپی ڈونٹس بنا کر کھلائیں پھر دیکھیے کیسے بچے چکن ڈونٹس کھانا بھول جائیں-

طریقہ:

٭ دو آلو ابال لیں، ان کا چھلکا اتار کر کچلا کرلیں۔ پھر اس میں حسبِ ضرورت دھنیا پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، پسا زیرہ، انار دانہ پاؤڈر، ہلدی، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، بریڈ کرمز، ایک انڈہ اور تھوڑا سا املی کا پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ آلو کے اس مرکب کی ڈونٹس جیسی ٹکیاں بنا لیں، اور ٹکیاں بنانے کے بعد ان پر بریڈ کرمز لگائیں۔ ساتھ ہی ایک انڈہ پھینٹ لیں اور بریڈ کرمز لگے ڈونٹ پر انڈہ لگا کر اس پر دوبارہ بریڈ کرم لگائیں۔

٭ کڑاہی میں آئل گرم کرکے ان ڈونٹس کو ڈیپ فرائی کرکے انھیں ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ آئل جذب ہوجائے۔ لیجئیے تیار ہیں آلو کے کرسپی ڈونٹس۔

ضروری ٹپس:

٭ بریڈ کرمز کو دو سے تین بار لگائیں تو ہی ڈونٹس کرسپی ہوں گے۔

٭ آئل میں ڈالنے کے بعد ڈونٹس کو ہر سائیڈ سے تین منٹ پکائیں۔

٭ آلو کا باریک کچلا کرلیں اس سے ڈونٹس آسانی سے بن جائیں گے۔

( آمنہ، کراچی )

You May Also Like :
مزید

Aloo Donuts Banane Ka Tarika

Aloo Donuts Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Donuts Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.