ہوٹل میں آلو گوشت کیسے بنتا ہے؟ جانیے اس کو بنانے کی زبردست ریسیپی، جو کھائے تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

image

ہر گھر میں آلو گوشت بچے بھی شوق سے کھاتے ہیں اور بڑے بھی۔ اس کا ذائقہ سب کو ہی پسند آتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں آلو گوشت بنانے کی ایسی زبردست ریسیپی جس سے آپ بھی بآسانی ہوٹل والا دیگی آلو گوشت منٹوں میں تیار کر سکتی ہیں۔

آلو گوشت بنانے کی ترکیب:

٭ آلوؤں کو دھو کر چھیل لیں اور ایک آلو میں سے چار ٹکڑے کرلیں۔

٭ گوشت کو دھو کر خُشک کرلیں۔

٭ ایک کپ دہی، 2 چمچ لال مرچ، 1 چمچ دھنیا پاؤڈر، آدھا چمچ ہلدی، ایک چٹکی جائفل جاوتری کا پاؤڈر اچھی طرح مکس کریں اور اس میں گوشت کو میرینیٹ کرکے 15 منٹ فریج میں رکھ دیں۔

٭ اب پیاز باریک کاٹ کر کوکنگ آئل میں فرائی کریں اور اس میں گوشت شامل کریں، یہاں 2 چمچ دہی مزید شامل کریں اور 1 چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

٭ پھر حسبِ ضرورت پانی اور ایک لیموں کا رس شامل کریں اور سالن کی گریوی بنا لیں۔

٭ لیجیئے دیگی آلو گوشت بن کر تیار ہے۔ اب ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Gosht Banane Ka Tarika

Aloo Gosht Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Gosht Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.