آلو کے مزیدار کباب بنائیں اس ترکیب سے جو ذائقے میں بھی ہوں لاجواب اور سحری میں بنیں دستر خوان کی زینت بھی

image
بنانے کے لئے تقریباً تمام ہی چیزیں آپ کے کچن میں ہر وقت موجود رہتی ہیں اور آپ جب چاہیں ان سے کباب بناسکتی ہیں ۔

ترکیب

٭ آلوؤں کو دھو کر ابال لیں اور ان کا چھلکا ہٹا کر کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔

٭ ایک پیالے میں آلوؤں کو کرش کرلیں اور اس میں نمک، ہرا دھنیا، آدھا چمچ ادرک لہسن پیسٹ، کالی اور لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، انار دانہ پسا ہوا اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭کباب کی ٹکیاں بنائیں، انڈہ پھینٹ لیں پھر آئل گرم کریں اور ایک ایک کباب کو انڈے میں ڈپ کر کے فرائی کرلیں۔

٭ ہوگئے تیار آپ کے جھٹ پٹ آلو کے کرسپی سے کباب۔ اس کو چٹنی یا کیچپ کے ساتھ سروو کریں۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Ke Kabab Banane Ka Tarika

Aloo Ke Kabab Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Ke Kabab Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.