بغیر گوشت کے کوفتے ۔۔ اب سالن بنانے سے پہلے یہ ٹپ استعمال کریں جو شیف بھی کوفتے بناتے وقت کرتے ہیں

image

مہنگائی کے اس دور میں جہاں ساری چیزوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں وہیں خواتین کو یہ فکر لاحق رہتی ہے کہ وہ کس طرح گھر کا خرچہ پورا کریں، ایسے میں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بچت کریں اور جتنا ممکن ہوسکے کم بجٹ میں کھانا پکائیں۔ انھی کفایت شعار خواتین کیلیئے لائے ہیں ایک ایسی ترکیب جو بنے کم بجٹ میں، جی ہاں آج ہم آپ کو بتائیں گے بنا گوشت کے مزیدار کوفتے کا سالن بنانے کی ریسیپی جس کا ذائقہ بلکل گوشت کے سالن جیسا ہوگا۔

کوفتے کا مکسچر بنانے کیلیئے:

کوفتے کا مکسچر بنانے کیلیئے آپکو جن اجزاء کی ضرورت پڑے گی وہ درج ذیل ہیں۔

آلو اُبلے ہوئے آدھا کلو

گاجر ایک عدد باریک کٹا ہوا

بند گوبھی آدھی باریک کٹی ہوئی

شملہ مرچ ایک عدد باریک کٹی ہوئی

لال مرچ آدھا چمچ/ حسب ذائقہ

ہلدی ایک چوتھائی چمچ

زیرہ پاؤڈر ایک چمچ

چاٹ مصالحہ

نمک حسب ذائقہ

ادرک لہسن باریک کٹا ہوا

بریڈ کِرمز ایک چوتھائی کپ

میدہ آدھا کپ

ہری مرچ اور ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا

تیل فرائی کرنے کیلیئے

سب سے پہلے آلو کو مَسل کر اس میں یہ تمام اجزاء شامل کریں اور اچھے سے مکس کرلیں، اسکے بعد ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا کر مکسچر کے درمیانے سائز کے قوفتے بنالیں۔ آپ اپنی مرضی سے چھوٹے بڑے جس طرح چاہیں گولے بنا سکتی ہیں، اب ایک پین میں تیل گرم کرکے کوفتوں کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں اور ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب کوفتے کا مصالحہ بناتے ہیں۔

سالن بنانے کیلیئے:

اب ایک پین میں تیل ڈالیں اور ایک بڑی پیاز کاٹ کر اسے براؤن کرلیں اسکے بعد ادراک کا ایک ٹکڑا اور لہسن کے پانچ جَوئے ڈال کر ایک منٹ تک اور پکائیں پھر ایک پلیٹ میں تیل چھان کر نکال لیں۔ اب تلی ہوئی پیاز کو گرینڈر میں ڈال دیں اور اس میں ایک کپ دہی اور دو ٹماٹر ملا کر پیس لیں، اگر آپ کے پاس کاجو ہے تو آپ وہ بھی ڈال سکتی ہیں اس سے پیسٹ اچھا بنتا ہے۔

جس کڑاہی میں پیاز تلی تھی اب اسی میں تھوڑا سا تیل اور ڈال کر اس میں ثابت زیرہ، کالی مرچ، لانگ، دار چینی اور بڑی الائچی شامل کریں اسکے بعد جو پیسٹ بنایا تھا وہ ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں پھر اس میں ہلدی، پسا ہوا دھنیا، پسی لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ ڈال کر چار منٹ تک اور بھونیں اب اس میں پانی شامل کریں جتنا پتلا یا گاڑھا سالن آپ کھاتے ہیں اسی حساب سے پھر ڈھکن ڈھاک کر سالن کو پکنے دیں جب تک کہ تیل اوپر نہ آجائے۔ آکر میں اس میں تلے ہوئے کوفتے ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ہلائیں تاکہ کوفتے ٹوٹیں نہیں، اب اوپر سے ثابت ہری مرچ کٹ لگی ہوئی، کٹا ہوا دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کر چولہا بند کردیں۔ مزیدار بنا گوشت کے کوفتوں کا سالن تیار ہے۔

ٹپ:

۔ اگر آپکے کوفتے فرائی کرتے وقت ٹوٹ جاتے ہیں تو اس میں بیسن، میدہ یا بریڈ کرمز شامل کریں ایسا کرنے سے وہ ٹوٹیں گے نہیں۔

۔ یا پھر کوفتے تلنے سے پہلے اس پر سوکھا میدہ یا کارن فلور لگا کر فرائی کریں۔

۔ سالن میں منفرد ذائقہ لانے کیلیئے مصالحہ بھونتے وقت اس میں تھوڑا سا کیچپ ڈال دینے سے اس کا ٹیسٹ اچھا ہوجاتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Ke Kofte Banane Ka Tarika

Aloo Ke Kofte Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Ke Kofte Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.