اب بچوں کو باہر کے بجائے گھر کے بنے ذائقہ دار پاپڑ کھلائیں ۔۔ جانیں آلو کے پاپڑ گھر میں بنانے کا آسان ترین طریقہ

image

بچوں اور بڑوں کی خواہش ہوتی ہے کہ شام میں روزانہ چائے کے ساتھ پاپڑ تل کر کھائے جائیں، اس کے لئے خواتین ہر ماہ گھر کے راشن میں بازار سے مہنگے پاپڑ خرید کر لاتی ہیں جو صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہوتے ہیں ایسے میں اگر گھر میں ہی آپ ہماری بتائی ہوئی اس ترکیب سے آلو کے پاپڑ بنا کر کھائیں تو یہ لازمی آپ کے لئے فائدہ مند ہوں گے اور بچوں کی زبان سے تو ان کا ذائقہ ہی نہیں جائے گا۔

تو آئیے جانتے ہیں اسے بنانے کی ترکیب کیا ہے؟

آلو پاپڑ بنانے کی ترکیب:

٭ دو آلوؤں کو دھو کر اچھی طرح چھیل لیں۔

٭ پھر ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اور پانی میں بھگو دیں۔

٭ اب انکو تین مرتبہ پانی سے اچھی طرح دھوئیں

٭ اس کے بعد آپ سارے پانی کو پھینک دیں اور کٹے ہوئے آلوؤں کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں تاکہ آلو کا پیسٹ تیار ہو جائے۔

٭ پھر اس پیسٹ میں 3 کپ پانی ڈالیں اور تیز آنچ پر خوب پکائیں، دھیان رہے کہ چمچ چلاتی رہیں، اور مستقل آدھے گھنٹے تک چمچچلاتی رہیں۔

٭ جب آپ دیکھیں کہ آلوؤں کا بہت زیادہ گاڑھا پیسٹ بن گیا ہے تو اس میں ہلکا سا گرم مصالحہ، خشک دھنیا پاؤڈر اور آدھا چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

٭ اب ایک دسترخوان پر پلاسٹک شیٹ رکھیں اور اس پر ہلکا سا آئل سپرے کریں۔

٭ اب ایک چمچ کی مدد سے تھوڑا تھوڑا آلو کا گاڑھا پیسٹ گول شکل میں رکھیں اور اس کو ایک دن تک سورج کی دھوپ لگنے دیں

٭ ایک دن بعد آپ دیکھیں گی کہ گھر میں مزیدار کڑک اور کرسپی سے آلو کے پاپڑ تیار ہو جائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Ke Papar Banane Ka Tarika

Aloo Ke Papar Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Ke Papar Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.