آلو کے مزیدار سموسے بنانے کی آسان ترکیب بالکل باہر جیسا ذائقہ، خوشبو ایسی کہ کوئی بھی کھائے بغیر رہ نہ پائے

image
افطاری میں سموسے کھانے کا دل تو چاہتا ہے لیکن بازار جاکر پٹیاں لانے کے لئے کوئی نہیں تو کیا ہوا آپ خود ہیں نا! گھر ہی میں سارا کام تیار کریں وہ بھی ایسے آسانی سے کہ گھر والے بھی حیران رہ جائیں۔

ترکیب:

٭ پٹیاں بنانے کے لئے ایک کپ میدہ، دو چمچ اجوائن پاؤڈر، چار چمچ گھی اور دو چمچ زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح آٹا گوندھ لیں اور اس پر آئل لگا کر پلاسٹک سے ڈھک دیں۔

٭ آدھا کلو آلوؤں کو دھو کر ابالیں اور کرش کرلیں پھر پین میں آئل گرم کرکے آلوؤں کو ڈالیں اور اس میں ایک پسی ہوئی پیاز بھون لیں، ساتھ ہی زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح دس منٹ پکائیں۔

٭ آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں اور تھوڑی سی موٹی روٹی بیل لیں۔ روٹی کو چھری کی مدد سے دوحصوں میں تقسیم کرلیں۔ ایک حصے کو الگ کردیں اور باقی حصے کو مزید بیل لیں۔ اب روٹی کے ایک سرے سے تکون کی شکل میں موڑیں اور اس کے برعکس سائیڈ کو بھی اسی تکون کی طرح موڑیں کہ سموسے کی نوک بن جائے اس کو پانی کی مدد سے چپکائیں۔

٭ اب اس میں پکے ہوئے مصالحے دار آلو بھریں اور روٹی کے نچلے حسے کو کھینچ کر بڑا کریں اور آپس میں چپکالیں۔ ٭ اسی طرح سے تمام سموسے تیار کرکے تھوڑی دیر رکھ دیں۔ اور پھر آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ تو بن گئے سموسے بھی آسانی سے اور پٹیاں بنانے میں دیر بھی نہیں لگی۔

ٹپ:

٭ آٹے کو ایک گھنٹے پہلے گوندھیں اور بتائے گئے طریقے سے پٹیاں بناتے جائیں۔

٭ آپ چاہیں تو سموسوں کو ہلکا سا فرائی کرکے خشک کرلیں اور ان کو فریز بھی کرسکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Ke Samose Banane Ka Tarika

Aloo Ke Samose Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Ke Samose Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.