آلو ہمارے یہاں سب سے زیادہ کھائے جانے والی سبزی ہے، اسے ابال کر، پکا کر اور فرائی کر کے ہر طرح سے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اسلیئے آج وومن کارنر بھی لایا ہے آپ کے لیئے آلو کڑاہی کی ایک انوکھی ریسیپی، جسے کھا کر آپ آلو کی سبزی اور کڑاہی گوشت دونوں کو بھول جائیں گے۔ چلیئے ریسیپی شروع کرتے ہیں پھر
اجزاء:
تیل ½ کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ
پیاز باریک کٹی ہوئی 2 عدد
ٹماٹر باریک کٹا ہوا 1 عدد
آلو درمیانے سائز کے آدھا کلو
لال مرچ کٹی ہوئی 2 چمچ
کالی مرچ ½ چمچ
زیرہ پاوڈر ½ چمچ
نمک
کڑاہی آلو کی ترکیب:
۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن اور پیاز شامل کر کے چمچ چلائیں گولڈن ہونے پر ٹماٹر ڈال کر بھونیں
۔ اب آلو کے چھلکے اتار کر کڑاہی میں ڈالیں اور تھوڑی سی بھونائی کرنے کے بعد اس میں لال مرچ اور نمک شامل کریں
۔ آلو میں تھوڑا پانی ڈال کر ڈھکن لگا دیں اور اسے نرم ہونے دیں، جب نرم ہوجائیں تو اس میں 1 چمچ کریم شامل کریں اور مزید اچھے سے پکائیں
۔ جب تیل اوپر آنے لگے تو اس میں کالی مرچ، زیرہ پاؤڈر، لیمن سلائس اور ہری مرچ ڈال کر چمچ چلائیں 1 منٹ تک
۔ آخر میں ہرا دھنیا اوپر سے ڈال کر سَرو کریں، آلو کی مزیدار کڑاہی یقیناً آپ کو بہت پسند آئے گی اور آپ بار بار بنائیں گے۔