چکن نہ ہو تو آلو منچورین بھی بنایا جاسکتا ہے صرف اس آسان طریقے سے آج ہی ٹرائی کریں

image
آلو منچورین بنانا نہایت آسان ہے اور نہ اس میں کوئی ایسی الگ سی چیز ڈلتی ہے جو گھر کے عام استعمال میں نہ ہو تو لیجئیے شروع کرتے ہیں بنانا آلو منچورین وہ بھی اس آسان سی ریسیپی کے ذریعے۔

ترکیب:

٭ دو آلوؤں کو دھو کر چھیل لیں اور پانی میں بھگو دیں اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر پانی سے دھولیں۔

٭ پین میں آئل گرم کریں اور ان آلوؤں کو فرائی کر کے ٹشو پر رکھ دیں تاکہ اضافی آئل جذب ہوجائے۔

٭ پتیلی میں آئل گرم کریں، کٹی ہوئی پیاز، ہری مرچیں، ایک چمچ ہلدی، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، نمک، پسی کالی مرچ، ایک کپ میدہ اور آدھا کپ کورن فلور ڈال کر اچھی طرح مصالحہ بنا لیں پھر اسی میں چلی سوس، سویا سوس، ٹماٹو کیچپ اور سرکہ ڈال کر دس منٹ پکائیں۔

٭ فرائی آلوؤں کو اس مصالحے میں ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔ لیجیے تیار ہے آلو منچورین۔

ضروری ٹپ:

٭ آلوؤں کو اچھی طرح لازمی دھوئیں، اور کاٹنے کے بعد بھی دھوئیں۔

٭ مصالحے کو اتنا پکائیں کہ وہ بھن جائے پھر اس میں سوسز کا اضافی کیجیے۔

٭ آلو فرائی کرتے وقت ڈیپ فرائی نہ کریں، ہلکے فرائی کریں تاکہ مصالحے میں پکتے وقت یہ ٹوٹیں نہ۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Manchurian Banane Ka Tarika

Aloo Manchurian Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Manchurian Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.