آلو مٹر اور چکن میں لائیں ایک نیا ذائقہ اور بنائیں کچھ نیا تاکہ ہو روزانہ کے کھانے میں بھی کچھ نیا اور لذیز

image
آلو مٹر کی سبزی تو کھائی ہوگی، اب کریں اس میں چکن کا اضافہ اور بنائیں لذیز چکن مٹر قورمہ وہ بھی اس آسان طریقے سے:

٭ پتیلی میں تین چمچ آئل، ایک کٹی پیاز، ایک چمچ لال پسی ہوئی مرچ، ڈیڑھ چمچ نمک، کٹے ہوئے ٹماٹر، آدھا چمچ زیرہ، دھنیا پاؤڈر اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر تین منٹ تک اچھی طرح پکائیں کہ مصالحہ بھن جائے ۔

٭ چکن، آلو اور مٹر دھو کر صاف کرلیں، آلو کے قتلے کاٹ لیں۔

٭ اب بھنے ہوئے مصالحے میں پہلے چکن کو پکالیں وہ اچھی طرح گل جائے تو کٹے ہوئے آلو اور مٹر ڈالیں اس میں ایک کپ پانی کا شامل کرکے ڈھکن ڈھک دیں۔

٭ بیس منٹ بعد آپ کا چکن مٹر قورمہ تیار ہے!

ضروری ٹپس:

٭ چکن کو اچھی طرح دھوئیں۔

٭ اس کو مصالحے میں کم ازکم پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں۔ تاکہ اندر تک گوشت گل جائے۔

٭ آلو کاٹنے کے بعد دس منٹ تک نمک لگا کر بھگوئیں، اور دھو کر مصالحے میں ڈالیں، اس سے آلوؤں کا ذائقہ اچھا ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Aloo Matar Banane Katarika

Aloo Matar Banane Katarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Aloo Matar Banane Katarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.