انار چھیلنے میں مشکل نہیں ہوگی ۔۔ 4 آسان طریقے جو منٹوں میں سخت انار کو چھیلنے میں آپ کی مدد کریں

image

آج کل بازار میں انار کا پھل بے شمار بک رہا ہے، ہر ٹھیلے پر آپ کو لال رنگ کے خوبصورت انار نظر آئیں گے کیونکہ اس موسم میں تو انار کھانے کا مزہ ہی کچھ الگ ہے لیکن اس کو چھیلنے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے کیونکہ یہ بہت سخت ہوتے ہیں۔ کچھ اناروں کا چھلکا اگر نرم بھی ہو تو ان کو بھی چھیلنے میں وقت لگتا ہے، ہاتھوں کی انگلیاں انار کے رنگ سے لال پڑ جاتی ہیں، لیکن گھبرائیں نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو بتائیں گے انار چھیلنے کے کچھ آسان طریقے:

چمچ: انار لیں اور اس کے اوپر کے حصے کو کاٹ لیں۔ پھر انار کو چاروں طرف سے لمبائی میں کاٹیں جس سے انار پھول نما شکل اختیار کر لے۔ اب انار کو پلٹیں اور ایک پلیٹ یا پیالہ نیچے رکھیں پھر چمچ کی مدد سے انار کو ماریں جیسے دیوار پر ہتھوڑی مارتے ہیں۔ ۔ ایسا کرنے سے انار کے دانے خود نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ لیجیے انار آسانی سے انار چھیل گیا۔

ابال: انار کو چھیلنے سے قبل ان کو اچھی طرح دھو لیں اور ایک پتیلی میں پانی ڈال کر اس میں انار کو ڈال دیں اور 15 سیکنڈز یا 1 منٹ تک اچھی طرح کھولتے ہوئے پانی میں ابال لیں ۔ اب اس کو نکالیں اور کاٹیں، آپ دیکھیں گی کہ انار اتنی آسانی سے چھل جائے گا۔

بھگو دیں: انار چھیلنے سے 1/2 قبل ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔ اس کو جب چھیلیں گے تو یہ آسانی سے چھل جائیں گے کیونکہ اس کی اوپری تہہ والا چھلکا سکڑنے لگے گا۔

کاٹ لیں: انار پر چھری کی مدد سے 3 سے 4 جگہ نشانات لگالیں اور گہرے نشان لگائیں تاکہ جب آپ اپنی انگلیوں کی مدد سے اس چھلکے کو کھینچنے لگیں تو یہ آسانی سے نکل جائے۔

You May Also Like :
مزید

Anar Cheelne Ke Asaan Tarike

Anar Cheelne Ke Asaan Tarike - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Anar Cheelne Ke Asaan Tarike. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.