کیا آپ کو بھی انار چھیلنے میں مشکل ہوتی ہے تو جانیئے 3 ایسے آسان طریقے جو منٹوں میں سخت سے سخت انار کو چھیل دیں

image

انار کھانے میں ذائقہ دار اور فائدے مند ہیں۔ اس موسم میں تو انار کھانے کا مزہ ہی کچھ الگ ہے لیکن اس کو چھیلنے کے لئے جنگ کرنی پڑتی ہے کیونکہ یہ بہت سخت ہوتے ہیں۔ کچھ اناروں کا چھلکا اگر کچھ نرم بھی ہو جائے تو ان کو بھی چھیلنے میں وقت لگتا ہے، ہاتھوں کی انگلیاں انار کے رنگ سے لال پڑ جاتی ہیں، لیکن گھبرائیں نہیں کیونکہ آج Hamariweb.com میں ہم آپ کو بتائیں گے انار چھیلنے کے 3 سب سے آسان طریقے:

چمچ:

انار لیں اور اس کے اوپر کے حصے کو کاٹ لیں۔ پھر انار کو چاروں طرف سے لمبائی میں کاٹیں جس سے انار پھول نما شکل اختیار کر لے۔ اب انار کو پلٹیں اور ایک پلیٹ یا پیالہ نیچے رکھیں پھر چمچ کی مدد سے انار کو ماریں جیسے دیوار پر ہتھوڑی مارتے ہیں۔ ۔ ایسا کرنے سے انار کے دانے خود نکلنا شروع ہوجائیں گے۔ لیجیے انار آسانی سے انار چھیل گیا۔

ابال:

انار کو چھیلنے سے قبل ان کو اچھی طرح دھو لیں اور ایک پتیلی میں پانی ڈال کر اس میں انار کو ڈال دیں اور 15 سیکنڈز یا 1 منٹ تک اچھی طرح کھولتے ہوئے پانی میں ابال لیں ۔ اب اس کو نکالیں اور کاٹیں، اپ دیکھیں گی کہ انار اتنی آسانی سے چھل جائے گا۔

بھگو دیں:

انار کو چھیلنے سے آدھا گھنٹہ قبل ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔ اس کو جب چھیلیں گے تو یہ آسانی سے چھل جائیں گے کیونکہ اس کی اوپری تہہ والا چھلکا سکڑنے لگے گا۔
You May Also Like :
مزید

Anar Chilne Ka Asan Tarika

Anar Chilne Ka Asan Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Anar Chilne Ka Asan Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.