چکن قورمہ کھا کھا کر تھک گئی ہیں تو بنائیں اب انڈہ ملائی قورمہ بدلیں ذائقہ نئی ترکیب کے ساتھ

image
انڈے تو بہت کھا لیے کبھی آملیٹ میں تو کبھی انڈے کے سالن میں آج ذرا انڈے کو ایک نئے ڈھنگ سے بنائیں اور پائیں ایسی لذت کے بار بار بنانے کا دل چاہے۔ طریقہ بھی اتنا آسان کہ پک جائے منٹوں میں۔

ترکیب:

٭ چار انڈے اچھی طرح ابال لیں اور ان کو بیچ میں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں۔

٭ پین میں آئل گرم کریں اس میں ایک کپ پیاز کا پیسٹ اور ایک کپ دودھ میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر کے بارہ منٹ اچھی طرح پکائیں۔

٭ اس میں ایک چمچ دھنیا پاؤڈر، ایک چمچ خشخاش، ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ لال مرچ پاؤڈر، آدھا چمچ کالی مرچ، آدھا چمچ سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر مزید دس منٹ پکائیں۔

٭ ابالے ہوئے انڈے پین میں ڈال کر پانچ منٹ پکائیں پھر انڈوں کو پلٹ لیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔ دس منٹ بعد لیجئیے تیار ہے آپ کا انڈہ ملائی قورمہ۔

ٹپ:

٭ انڈے چاہیں تو کاٹ لیں ورنہ ثابت بھی رکھ سکتی ہیں۔

٭ گارنش کے لئے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر سروو کیجیے۔

٭ مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں تاکہ سارے پیسٹ اچھی طرح گھل جائیں۔

You May Also Like :
مزید

Anda Malai Qorma

Anda Malai Qorma - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Anda Malai Qorma. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.