اگر آپ بازار سے انڈے خرید کر گھر میں لاتے ہی اسے فریج میں رکھ دیتی ہیں تو جان لیں کہ آپ بلکل غلط کرتی ہیں، ایسا کرنے سے کیا ہوتا ہے اس کے کیا نقصانات ہیں اور انڈوں کو آخر کہاں رکھنا چاہیئے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں ایسی معلومات جو آپ کو پہلے کبھی کسی نے نہیں دی ہوں گی۔
انڈوں کو فریج کے دروازے میں رکھنے کے نقصانات
• اگر آپ بازار سے انڈے لا کر انہیں فریج میں رکھ دیتے ہیں تو آئندہ ایسا نہ کریں۔
• کیونکہ اس سے آپ کے انڈے جلدی خراب ہو جاتے ہیں۔
• اور ان انڈوں کو کھانے سے آپ کی صحت بھی خراب ہو سکتی ہے۔
• جب آپ انڈوں کو فریج کے دروازے میں رکھ دیتے ہیں اور بار بار کسی نہ کسی کام سے فریج کھولتے ہیں تو اس سے انڈوں کا درجہ حرارت بدلتا رہتا ہے۔
• اور اس کے نتیجے میں انڈوں میں بیکٹیریا پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
• یوں یہ انڈے جلدی خراب ہوتے ہیں، اور اگر اپ ان خراب انڈوں کو کھا لیں تو صحت بھی متاثر ہوتی ہے اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا۔
• انڈے بظاہر تو ٹھیک لگتے ہیں مگر ان کے اندر لاکھوں کی تعداد میں بیکٹیریا بن چکے ہوتے ہیں۔
• اس لئے انڈوں کو بازار سے لائیں اور انہیں کسی ٹوکری میں رکھ کر فریج کے اوپر یا کچن میں کسی محفوظ جگہ رکھیں۔
• اس سے انڈے کئی دنوں تک محفوظ بھی رہیں گے اور خراب بھی نہیں ہو گے، آپ انہیں کئی دنوں تک استعمال کر سکیں گی۔