کیا آپ بھی انڈوں کو ابالنے کا صحیح طریقہ نہیں جانتے؟ جس سے ابلنے کے دوران انڈہ ٹوٹے بھی نہیں اور چھلکا بھی آسانی سے اتر جائے، ابھی یہ طریقہ آزمائیں اور گرما گرم انڈوں کا لطف اٹھائیں

image
ابلے ہوئے انڈے صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں اور زیادہ تر لوگ اس کا استعمال سردیوں میں کرتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ابلے ہوئے انڈے کے چھلکے اتارنے میں مشکل پیش آتی ہے اور انڈے کافی ٹائم تک ابالنے کے باوجود کچے رہ جاتے ہیں۔ اور یہی وجہ ہوتی ہے جو چھلکے صحیح سے نہیں اترتے اور انڈے کی شکل بھی خراب ہوجاتی ہے۔

بےشک انڈہ ابالنا نہایت آسان کاموں میں سے ایک کام ہے لیکن ہمارا انڈے ابالنے کا طریقہ کچھ غلط ہوتا ہے جس کے باعث ہمیں یہ مشکل پیش آتی ہے۔ آج ہم آپ کو اس کا صحیح طریقہ بتاتے ہیں جس کے استعمال سے انڈے کے چھلکے آرام سے اتریں گے اور اس کی شکل بھی خراب نہیں ہوگی۔

  • * انڈوں کو پانی میں ڈالیں اور چولہے پر رکھ دیں۔

  • * ایک ابال آنے کے بعد اس میں ایک چمچ کھانے کا سوڈا شامل کریں۔ 

  • * پانچ منٹ بعد ابلے انڈوں کا پانی پھینک دیں اور انڈوں کو نارمل پانی کے ذریعے ٹھنڈا کرلیں تاکہ توڑتے وقت ہاتھ نہ جلے۔ 

  • * اب آپ دیکھیں گی کہ انڈے کے چھلکے کتنے جلدی اور آرام سے اتر جائیں گے اور ابلنے کے دوران انڈا ٹوٹے گا بھی نہیں۔ 

You May Also Like :
مزید

Anda Ubalne Ka Tarika

Anda Ubalne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Anda Ubalne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.