شاہی ذائقے والا انڈے کا قورمہ ۔۔ انڈے کی ایسی بے مثال ریسیپی، جو آپ کے کھانے کو چار چاند لگا دے

image

اجزاء برائے انڈے کا قورمہ:

انڈے 4 عدد ابلے ہوئے

ہلدی

دھنیا

کریم

دہی

دودھ

خشخاش

لال مرچ پاؤڈر

سفید مرچ پاؤڈر

ادرک لہسن کا پیسٹ

آئل

کالی مرچ پاؤڈر

ترکیب:

٭ 4 انڈے اچھی طرح ابال لیں اور ان کو بیچ میں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں۔

٭ پین میں آئل گرم کریں اس میں ایک کپ پیاز کا پیسٹ، 2 چمچ وائٹ کریم، 1 کپ دہی اور ایک کپ دودھ میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر کے بارہ منٹ اچھی طرح پکائیں۔

٭ اس میں ایک چمچ دھنیا پاؤڈر، ایک چمچ خشخاش، ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ لال مرچ پاؤڈر، آدھا چمچ کالی مرچ، آدھا چمچ سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر مزید دس منٹ پکائیں۔

٭ ابالے ہوئے انڈے پین میں ڈال کر پانچ منٹ پکائیں پھر انڈوں کو پلٹ لیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔ دس منٹ بعد لیجئیے تیار ہے آپ کا انڈہ زبردست وائٹ کریمی قورمہ۔

اسپیشل ٹپ:

٭ انڈے چاہیں تو کاٹ لیں ورنہ ثابت بھی رکھ سکتی ہیں۔

٭ گارنش کے لئے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر سروو کیجیے۔

٭ مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں تاکہ سارے پیسٹ اچھی طرح گھل جائیں۔

You May Also Like :
مزید

Ando Ki Creamy Korma

Ando Ki Creamy Korma - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ando Ki Creamy Korma. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.