قرآن مجید میں زیتون اور انجیر دونوں کا ذکر موجود ہے تو ظاہر ہے اسکے فوائد بھی بے شمار ہونگے، اور بہت سوں کے بارے میں تو آپ کو معلوم بھی ہوگا۔ اب ڈاکٹر ام راحیل نے ان دونوں کے استعمال کا ایسا طریقہ بتایا ہے جس سے چہرے اور بال سمیت جسم کے اندرونی اعضاء بھی آپ کا شکریہ کہہ اٹھیں گے۔
ڈاکٹر ام راحیل کا کہنا ہے کہ نرم والی انجیر نے صرف 3 دانے آدھا کپ زیتون کے تیل میں اچھی طرح ڈبو دیں اور 7 دن کے لئے چھوڑ دیں۔ سات روز گزرنے کے بعد انجیر کو اسی تیل کے ساتھ گرائنڈ کرلیں اور ساتھ میں ایک اخروٹ بھی اچھی طرح ملا لیں۔
چہرے اور بالوں کے لیے
یہ جادوئی مرکب چہرے اور بالوں پر لگایا جاسکتا ہے۔ ایک چمچ مرکب لے کر چہرے پر لگائیں اور اسکرب کی طرح ہلکے ہاتھوں سے مل کر تھوڑی دیر بعد چہرہ دھو لیں۔ مرجھایا ہوا پسمردہ چہرہ بھی کھل اٹھے گا۔ اسی طرح اسے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگا کر پھر عام شیمپو سے سر دھو لیں۔ فرق آپ خود دیکھ لیں گے۔ بہترین نتائج کے لئے کم سے کم 2 ہفتے تک روزانہ استعمال کریں۔
کھانے کے فوائد
یہ مرکب کھانے میں بھی فائدہ مند ہے۔ روزانہ ایک چمچ کھانے سے بواسیر کا مرض جاتا رہتا ہے اس کے علاوہ معدہ اور آنتوں میں جلن کا خاتمہ ہوتا ہے۔ آنتیں مضبوط ہوتی ہیں اس کے علاوہ کمزوری اور خواتین میں ہارمونز کے جملہ امراض بھی کم ہوجاتے ہیں۔