شہد خدا کی طرف سے شفاء کا ایک جامع نسخہ ہے ۔ جو میٹھا بھی ہے اور ذائقے دار بھی۔۔
لیکن یہ کیسے جانچیں کہ ہمارے پاس موجود شہد اصلی ہے یا نقلی۔۔۔ ؟
ہم بتارہے ہیں آپ کو ایسے طریقے جن کی مدد سے آپ یہ جان سکتے ہیں کہ استعمال کیا جانے والے شہد میں اصلی غذائیت موجود بھی ہے یا نہیں۔
1: گاڑھا پن:
اصلی شہد کی پہچان اسکا گاڑھا پن ہے۔ جتنا گاڑھا ہوگا وہ اتنا ہی اچھا شہد ہوگا۔
2: فریج میں رکھیں
شہد کو فریج میں رکھیں اور کچھ گھنٹے بعد نکال کر دیکھیں اگر وہ مزید گاڑھا ہوجائے تو وہ اصلی ہے اور اگر گاڑھا نہ ہو اور اسی حالت پر برقرار رہے تو وہ گڑ کا بنا شہد ہے جس کی افادیت صفر ہے۔
3: پانی میں ملائیں
شہد کے ایک چمچ کو پانی میں ملاکر دیکھئے اگر شہد گھل جائے گا تو وہ نقلی ہے اور نہیں گھلے تو وہ شفاف اور اصلی شہد ہے۔
4: جار ہلائیں
شہد کے جار کو ہلائیں، اور یہ غور کریں کہ شہد جار کے اندر ایک طرف سے دوسری طرف جانے میں وقت لے رہا ہے تو وہ اصلی ہے۔
5: ماچس کی تیلی پر لگائیں
شہد کو ماچس کی تیلی کے سرے پر لگائیں اور آگ سے جلائیں اگر اصلی شہد ہوگا تو تیلی جل جائے گی اور شہد ٹپک جائے گا۔
6: گرم کریں
اصلی شہد کی اپنی ذاتی خوشبو ہوتی ہے جو بار بار گرم ہونے پر زائل نہیں ہوتی ویسی ہی رہتی ہے۔ جبکہ جعلی شہد میں خوشبو نہیں ہوتی۔