آج کل ٹھنڈے موسم کے باعث گوندھا ہوا آٹا خشک ہوجاتا ہے اور اس میں پپڑی جم جاتی ہے- جس کے باعث اکثر خواتین کو روٹی بنانے میں دشواری پیش آتی ہے اور روٹی بھی صحیح نہیں بنتی اور نہ ہی ایسے آٹے کی روٹی کو کوئی کھانا پسند کرتا ہے۔ لیکن بتائے گئے اس طریقے سے آٹا خشک نہیں ہوگا اور نہ ہی اس میں پپڑی جمے گی جو کہ سردیوں میں اکثر جم جاتی ہے۔

آٹا گوندھتے وقت اس میں تھوڑا سا تیل شامل کردیں۔
آٹا نیم گرم پانی سے گوندھیں تاکہ یہ نرم رہے اور خشک ہونے کے امکانات کم ہوجائیں۔

گوندھا ہوا آٹا خشک ہونے سے بچانے کے لیے ہمیشہ نم کپڑے سے ڈھک کر رکھیں۔

اس طریقے سے گوندھا ہوا آٹا خشک نہیں ہوگا نہ اس میں پپڑی جمے گی اور روٹی یا پراٹھا بھی نرم اور مزیدار بنے گا۔