چولہا ہر گھر کی ضرورت ہے۔ جاپانی چولہے تو شروع سے ہی بہترین کوالٹی میں متعارف کروائے جاتے ہیں۔ آج ہم بھی آپ کو ایسے چولہوں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو آٹومیٹک ہیں۔ اس چولہے میں اوون گرل بھی موجود ہے۔
جاپانی آٹومیٹک گرل چولہے بازار میں بآسانی دستیاب ہیں۔ جن کی پاکستان میں قیمت 8 ہزار یا 10 ہزار سے شروع ہو کر 30 ہزار تک ہے۔ لیکن یہ برنر اور چولہے کے فلیم پر منحصر ہے۔
اس چولہے میں 2 سیل ڈلتے ہیں۔ سیل ڈالنے کے بعد فلیم آن کریں۔ دونوں برنر جل جائیں گے۔ یہ چولہا 10 منٹ میں کھانا گرم کر دیتا ہے۔ اس میں نیچے والے حصے میں اوون موجود ہے۔ جس میں آپ ہر طرح کا کیک اور دیگر فوڈ آئٹمز بیک کیے جاسکتے ہیں۔