نہ پانی میں ہاتھ ڈالنا پڑتا اور نہ ہی کپڑے خُشک کرنے کا جھنجھٹ ۔۔ اب استعمال کریں آٹومیٹک مشین جو کرے خواتین کی بڑی مشکل آسان

image

آٹومیٹک مشین میں کپڑے دھونے سے بہت آسانی ہو جاتی ہے۔ وقت بھی بچ جاتا ہے اور ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنے سے بھی بچت ہو جاتی ہے۔ صرف خواتین ہی نہیں بلکہ اس مشین میں تو مرد حضرات بھی بآسانی کپڑے دھو لیتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ بس اس کو استعمال کرنے کا طریقہ معلوم ہونا چاہیئے۔ اس میں مختلف فیچرز موجود ہوتے ہیں۔

سب سے پہلے ٹائمر فکس کرلیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ جو کپڑے باریک لان یا لائنن کے ہیں یا پھر سادے کاٹن کے ہیں ان کو بمشکل 7 سے 8 منٹ تک مشین میں رہنے دیجیئے۔ اگر موٹے کپڑے یا کھدر کے ہیں تو ان کو 10 سے 12 منٹ تک مشین میں رہنے دیجیئے۔

جیسے ایک عام مشین میں اوپر کی جانب بٹن موجود ہوتے ہیں۔ بالکل اسی طرح آٹومیٹک یا ڈبل ٹیپ والی مشین میں سامنے سارے آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ اس کے بعد ڈرائر کے آپشن کو ایکٹوو کردیں۔ اس سے آپ کے کپڑے خشک ہو جائیں گے۔ ساتھ ہی کپڑوں سے پانی بھی نتھر جائے گا اور انہیں نچوڑنے کا جھنجھٹ بھی نہیں ہوگا۔

خیال آپ کو واٹر لیول یعنی پانی کی سطح کا رکھنا ہوتا ہے۔ اگر 7 سے 8 کلو گرام کا وزن اٹھانے کی صلاحیت آپ کی مشین میں دستیاب ہے تو اس کے حساب سے آپ 5 نمبر تک پانی کو رکھیں اور اگر کپڑے کم ہیں تو ان کے حساب سے پانی کی مقدار کو کم بھی کرسکتی ہیں۔ اس میں پانی کی کھپت زیادہ ہے کیونکہ اس میں کپڑے دھلتے بھی ہیں اور خشک بھی ہوتے ہیں۔ انورٹر ٹیکنالوجی بھی اب مشینوں میں موجود ہیں۔ یعنی اگر لائٹ کم ہو تو یہ ایڈجسمنٹ کرلیتی ہیں۔

ان کی قیمت کم سے کم 18 ہزار سے شروع ہو کر 80 ہزار تک بھی پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ البتہ یہ کس کوالٹی میں اچھی ہیں وہ آپ کو مارکیٹ میں سرچ کرنے پر معلوم ہو جائے گا۔ اچھی مشین خریدنے کے لیے آپ کسی اچھی الیکٹرانک مارکیٹ میں جائیں۔ مذید تفصیلات کے لیے ہماری ویب کی یہ خصوصی ویڈیو بھی دیکھ لیں:

You May Also Like :
مزید

Automatic Washing Machine

Automatic Washing Machine - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Automatic Washing Machine. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.