دیگچی میں کیک تیار کریں اور لاک ڈاؤن میں بھی بیکری جیسا کیک خود بھی کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھلائیں

image
بیکری کے کیک تو بہت کھائیں ہوں گے، اب گھر میں خود بغیر اوون کے کیک بنانے کی کوشش بھی ایک دفعہ کرلیں، کیا پتہ آپ کے گھر والے آپ کے ہاتھوں کا بنا کیک کھا کر بازار کے کیک کھانا بھول جائیں! تو اب ناشتہ ہو یا شام کی چائے اپنی پسند کا کیک بنائیں گھر والوں کا دل جیتیں!

کیک بنانے کا طریقہ:

1: ایک کھلے منہ کا پیالہ لیں اس میں دو بڑے چمچ گھی یا مکھن دونوں میں سے کوئی بھی ایک چیز ڈالیں اور ڈیڑھ کپ پسی ہوئی چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں۔ اگر آپ ہاتھ سے پھینٹ رہی ہیں تو کم ازکم آٹھ منٹ تک پھینٹیں۔

2: پھر دو انڈے، ایک چمچ ونیلا ایسنس شامل کریں اور تین کپ میدہ چھنی سے چھان کر ڈالیں اور مزید بیس منٹ تک لازمی پھینٹیں، تاکہ مرکب نرم ملائم ہوجائے۔

3: سلور اسٹیل کا کھلے منہ کا ایک پیالہ لیں اس میں چاروں طرف گھی لگائیں، اور میدے کا مرکب اس میں ڈالیں اور اچھی طرح پھیلا لیں، آپ چاہیں تو اس میں اوپر سے تین سے چار کشمش، ہری لال اشرفیاں یا بچوں کی پسندیدہ چاکلیٹ کے چند ٹکڑے بھی ڈال سکتی ہیں۔

4: ایک بڑی دیگچی کو چولہے پر رکھیں اس کے اندر ایک چھوٹا ڈھکن رکھیں اور ڈھکن کے اوپر میدے کا پیالہ رکھ کر بڑے ڈھکن سے دیگچی کو ڈھکیں اور پچیس سے تیس منٹ پکنے دیں۔ مقررہ وقت کے بعد جب آپ کھولیں گی تو آپ خود دیکھیں گی کہ کتنا نرم ملائم کیک تیار ہوجائے گا۔

خصوصی ٹپس:

1: کیک کو درمیانی آگ پر پکائیں، اور بیچ بیچ میں ڈھکن ہٹا کر نہ دیکھیں، بلکہ بیس منٹ بعد ہی دیکھیں، اور سائیڈ میں چھری سے کاٹ کر دیکھ لیں کہ پک گیا ہے یا نہیں۔

2: آپ چاہیں تو میدہ ڈالنے کے ساتھ ہی کوکو پاؤڈر کا استعمال کرلیں اگر آپ چاکلیٹ فلیور بنانا چاہتی ہیں۔ لیجئیے تیار ہے بغیر اوون کا ذائقہ دار کیک!

You May Also Like :
مزید

Bagair Oven Ke Cake Banane Ka Tarika

Bagair Oven Ke Cake Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bagair Oven Ke Cake Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.