بغیر اوون کے گھر میں پیزا کیسے بنایا جائے؟ تو جانیں ریسٹورنٹ سٹائل پیزا گھر میں بنانے کا یہ آسان طریقہ ! واہ آج تو مزہ آگیا

image
پیزا کھانے کے لئے بچے ہر وقت تیار رہتے ہیں کہ کچھ ملے نہ ملے کسی طرح اماں پیزا آرڈر کرکے منگوا لیں، لیکن کیا ہی اچھا ہوگا پیزا خود ہی گھر پر بغیر اوون اور کم خرچ میں بنالیں مزہ بھی اور لذت بھی۔

بغیر اوون پیزا بنانے کے طریقہ:

* سب سے پہلے تین کپ میدہ ، آدھا پیالہ دودھ، دو چمچ نیک، ایک چمچ چینی، ایک کپ آئل اور ایک کپ گرم پانی میں بھیگا ہوا خمیر ملا کر آٹے کی طرح گوندھیں اور پیزا کا ڈو تیار کرلیں۔

* ایک فرائی پین میں دو کپ آئل تھوڑی سی چھوٹی کٹی ہوئی پیاز، بون لیس چکن، ایک چمچ لال پسی ہوئی مرچ اور تھوڑا سا حسبِ ضرورت زیرہ ڈال کر چکن کو اچھی طرح پکائیں اور پکنے پر اس کو کسی دوسرے برتن میں نکال لیں ساتھ ہی پین کو اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں۔

* گوندھے ہوئے پیزا ڈو کا روٹی کی طرح پیڑا بنائیں اور اس پیرے کو پین میں رکھ کر پین سائز میں پھیلا لیں کہ گول دائرے کی شکل میں ڈو پھیل جائے، پین کے چاروں طرف ایک چمچ آئل لگا کر اس روٹی کو دو سے تین منٹ دونوں طرف سے پکائیں۔

* پھر اس ڈو کے اوپر پکائی ہوئی چکن، تین چمچ ٹماٹو کیچپ، دو چمچ اچھی طرح چیز، کٹی ہوئی چار سے پانچ ہری مرچیں، آدھی کٹی ہوئی پیاز، ایک چمچ لال کٹی ہوئی مرچیں ، دوبارہ چیز کی تہہ لگائیں، اور کیچپ دوبارہ ڈالیں ۔

* اب چولہے پر توے کو رکھیں اور اس کے اوپر یہ پین رکھیں، پین کے چاروں طرف ایک چمچ آئل کا چھڑکاؤ کرلیں اور چولہے پر اس سامان کو آٹھ سے بارہ منٹ پکنے دیں۔ لیجیے ہوگیا آپ کا پین پیزا تیار۔

ضروری ٹپس:

* پیزا کے ڈو اور تمام سامان کو بلکل ہلکی آنچ پر پکائیں۔

* چکن کا مصالحہ بنانے میں آپ تکے کا مصالحہ بھی ڈال سکتے ہیں، قورمہ مصالحہ بھی یا جو فلیور آپ پسند کرتے ہیں وہ استعمال کرسکتے ہیں۔

* پیزا میں کیچپ سادی چاہیں تو وہ ڈال لیں ورنہ چلی سوس کا استعمال بہتر رہے گا۔

You May Also Like :
مزید

Bagair Oven Ke Pizza Banane Ka Tarika

Bagair Oven Ke Pizza Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bagair Oven Ke Pizza Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.