ایک چمچ بیکنگ سوڈا سے کریں گھر کے 5 مسئلے حل۔۔۔ جانیئے زندگی آسان بنانے والی ٹپس!

image

ایک چیز سے دو یا اس سے زیادہ فوائد کون حاصل نہیں کرنا چاہتا، ہمارے اردگرد ایسی بہت سی چیزیں موجود ہوتی ہیں جو ہمارے بہت سے کام نہایت آسان کر سکتی ہیں جیسے کہ کھانے کا سوڈا یا بیکنگ سوڈا یہ گھروں میں عام استعمال ہوتا ہے اور اکثر کھانوں وغیرہ کی تیاری کے لیے ہی اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سفید پاﺅڈر جیسی چیز بہت سے ایسے کاموں کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے جس سے آپ کی مشکلات حل ہو جائیں گی؟

نہیں؟ جانتے تو آج ہم آپ کی معلومات میں اضافہ کریں گے، تو آئیے بتاتے ہیں سوڈے کا ایسے طریقوں سے استعمال جو جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

کھانے کے سوڈے کا مختلف طریقوں سے استعمال:

• دھوپ کی جلن سے بچاﺅ

بیکنگ پاﺅڈر کا ایک کپ نیم گرم پانی سے بھری بالٹی میں ڈال دیں اور پھر اس سے نہا لیں، اس سے آپ کو فوری طور پر دھوپ کی تپش سے ہونے والی جلن یا تکلیف کم کرنے میں مدد ملے گی آپ اس کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر چہرے پر بھی لگا سکتے ہیں اس سے چہرے پر سورج کی تیز شعاعوں سے پڑنے والا ہیٹ برن ختم ہو جائے گا۔

• مچھروں یا کیڑے کے کاٹنے سے ہونے والی سوزش کو روکنا

اگر آپ کو کسی جگہ مچھر یا کسی کیڑے نے کاٹ لیا ہے تو ایک چائے کا چمچ کھانے کا سوڈا اپنی ہتھیلی پر ڈالیں اور اس پر پانی کے چند قطرے ٹپکا دیں، اس کے بعد اس محلول یا پیسٹ کو مچھر کے کاٹنے والی جگہ پر لگا دیں، اسے خشک ہونے دیں اور پھر جو پرت جمے اسے صاف کر دیں، ایسے کرنے سے وہاں پڑنے والا سرخ نشان چھوٹا ہو جائے گا اور خارش بھی ختم ہو جائے گی، یہی طریقہ کار شہد کی مکھی کے ڈنک میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

• اسٹیل کے برتن چمکانا

گھر میں مستقل استعمال ہونے والے برتن خراب ہونے لگتے ہیں، جیسے اسٹیل کے برتنوں کی رنگت خراب ہو کر کالی سی ہو جاتی ہے اس کے لئے کھانے کا سوڈا برتن میں ڈال کر پانی بھریں اور اِسے اُبالیں، برتن میں موجود کالے داغ ختم ہو جائیں گے، آپ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ اِسی پتیلی یا ساس پین میں زنگ آلود چپچے یا دیگر چھوٹے برتن ڈال دیں تو وہ بھی صاف ہو کر چمکدار ہو جائیں گے۔

• پیروں کی بدبو سے نجات

اگر آپ کے یا گھر میں کسی اور کے پیروں سے بو آتی ہے یا تھکاوٹ کے باعث انگلیاں درد کر رہی ہیں تو اپنے پیروں کو ٹھنڈے پانی سے بھرے کسی برتن میں ڈال لیں اور اس پر کچھ مقدار میں بیکنگ سوڈا چھڑک کر پندرہ سے بیس منٹ تک ڈوبا رہنے دیںم، پھر پیروں کو دھو کر خشک کر لیں، اس سے پیروں کی بو بھی دور ہو جائے گی اور اگر پیروں میں تکلیف ہے تو اس کی شدت میں بھی کمی آجائے گی۔

• سوڈے سے جوتے صاف کریں

بظاہر یہ سُن کر عجیب لگتا ہوگا کہ بھلا سوڈے سے جوتے کیسے صاف کریں مگر ہم آپ کو اس کا بھی طریقہ بتا رہے ہیں کھانے کے سوڈے کی کچھ مقدار ایک کپڑے میں لپیٹ کر جوتوں میں ڈال کر کچھ دن کے لئے چھوڑ دیں ایسا کرنے سے آپ کے جوتوں سے آنی والی بدبو ختم ہو جائے گی، اور اگر آپ کے جوتوں پر نشانات یا داغ لگ گئے ہیں تو پانی میں سوڈا ڈال کر اُس میں جوتے بھِگو دیں، یا پھر تھوڑے پانی میں سوڈا ڈال کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو جوتوں پر براہِ راست ڈال کر انہیں رگڑیں، اس سے آپ کے جوتے ایک دم نئے جیسے چمکدار ہو جائیں گے اور بو سے بھی نجات مِل جائے گی۔

اگر آپ بھی کھانے کے سوڈے کا مزید استعمال جانتے ہیں تو ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ کر کے ضرور بتائیں۔

You May Also Like :
مزید

Baking Soda Ke Fayde

Baking Soda Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Baking Soda Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.