بیکنگ سوڈا میں نمک ملا کر رات کو سنک میں ڈال کر چھوڑ دیں پھر ایسا فائدہ ہوگا جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے

image

بیکنگ سوڈا ہر گھر میں موجود ہوتا ہے کیونکہ اس کے فائدے ہی اتنے بے شمار ہیں کہ سب ہی اس کو ہر مہینے ضرور خریدتے ہیں۔ آج ہماری ویب ٹوٹکے تدابیر میں ہم آپ کو اس کا ایک اور بہترین فائدہ بتانے جا رہے ہیں جس کو جان کر ایک مرتبہ ضرور استعمال کریں اور پائیں ایسا فائدہ جو پہلے کبھی آپ نے نہ سنا ہو۔

فائدہ:

٭ کچن کے سنک اکثر جلدی ہی بند ہو جاتے ہیں کیونکہ ان میں کھانے پینے کے ذرات پھنس جاتے ہیں اور گندگی اٹک جاتی ہے، اس کو کھولنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

٭ لیکن اگر آپ چاہتی ہیں کہ سنک بھی با آسانی صاف ہو جائے اور کھانے کے ذرات بھی باہر نکل آئیں تو بس بتائی گئی ٹپ کو استعمال کریں اور بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ٹپ:

٭ اگر سنک میں برتن ہیں تو ان کو نکال دیں۔

٭ پھر دو چمچ بیکنگ سوڈا میں ایک چمچ نمک مکس کریں اور رات بھر سنک میں ڈال کر چھوڑ دیں۔

٭ اس کے ساتھ ہی آدھا چمچ نمک کو ایک چمچ سیب کے سرکے میں مکس کریں اور سنک پر چھڑک دیں۔

٭ صبح آپ سنک میں پانی ڈال دیں۔

٭ لیجیئے بند سنک بھی کھل جائے گا اور زنگ بھی نکل جائے گا۔

٭ تو اب سے رات میں بیکنگ سوڈا سنک میں ڈال کر چھوڑیں اور دو دو فائدے آسانی سے اٹھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Baking Soda Se Sink Kholne Ka Tarika

Baking Soda Se Sink Kholne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Baking Soda Se Sink Kholne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.