کوئٹہ میں کڑاہی کیسے بنتی ہے؟ ریسٹورنٹ اسٹائل اصلی بلوچی کڑاہی بنانے کا خفیہ راز شیف مبشر صدیقی نے بتا دیا

image

کڑاہی گوشت ہمارے یہاں شادی بیاہ اور دعوتوں میں بننے والی ایک عام ڈش ہے جسے شوق سے کھایا جاتا ہے اسکے علاوہ گھر ہو یا ہوٹل اسکو کھانے اور پسند کرنے والے ہر جگہ موجود ہیں

ویسے تو آپ نے کڑاہی گوشت بہت بار کھایا ہوگا لیکن ریسٹورنٹ اسٹائل اصلی بلوچی کڑاہی شاید آپ نے نہ کھائی ہو کیونکہ یہ صرف بلوچستان جا کے ہی کھائی جا سکتی ہے، اسلیئے آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں اسکی ریسیپی تا کہ وہاں ذائقہ آپ کے گھر تک پہنچ سکے

بلوچی کڑاہی بنانے کیلیئے آپ کو جن اجزاء کی ضرورت ہے وہ درج ذیل ہیں

اجزاء

۔ گھی دیڑھ پاؤ

۔ مرغی 1 کلو

۔ ٹماٹر تین پاؤ

۔ لہسن کا پانی 1 کپ

۔ لال مرچ 1 بڑا چمچ

۔ کالی مرچ 1 چمچ

۔ نمک حسبِ ذائقہ

۔ ہری مرچ

۔ ہرا دھنیا

بلوچی کڑاہی بنانے کا طریقہ

۔ سب سے پہلے ایک کڑاہی میں گھی گرم کرکے اس میں مرغی ڈال کر ڈھکن ڈھاک دیں اور ہر 2 سے 3 منٹ کے وقفے کے بعد مرغی کو چمچ سے ہلائیں، جب چکن گولڈن براؤن ہوجائے تو اس میں نمک، لال مرچ، ٹماٹر اور لہسن کا پانی (ایک کپ پانی میں 1 چمچ کُٹا ہوا لہسن ڈالنا ہے) شامل کر کے ڈھکن لگا دیں تاکہ ٹماٹر نرم ہو سکیں۔

۔ جب ٹماٹر نرم ہونے لگیں تو چھری یا چمچ کی مدد سے اسکے چِھلکے الگ کردیں اور اسے تیز آنچ پر خوب بھونیں، مصالحے سے تیل الگ ہونے لگے تو اس میں 1 چمچ کالی مرچ، چند موٹی ہری مرچ اور دھنیا کاٹ کر ڈال دیں اور ڈھکن لگا دیں۔

۔ آسان اور مزیدار بلوچی کڑاہی کھانے کیلیئے تیار ہے اب اسے گرما گرم نان کے ساتھ تناول فرمائیں۔

You May Also Like :
مزید

Balochi Karahi Recipe

Balochi Karahi Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Balochi Karahi Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.