کیلے کے چھلکے کو پھینکے نہیں بلکہ۔۔ بوتلوں کی بدبو ہو یا چولہے پہ جمی چکنائی، صرف یہ ایک چیز استعمال کرنے سے آپکا مشکل کام کیسے آسان ہوجائے گا

image

جو خواتین کچن میں کام کرتی ہیں صرف وہی جانتی ہیں کہ کچن میں کھانا بنانے کے علاوہ بھی کتنے مسائل ہوتے ہیں اور کن کن چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے، پھر چاہے وہ چولہے کی صفائی ہو یا کیبنٹ کی، برتنوں کے ضدی داغ ہو یا ان میں بسی بدبو، خواتین کو ہر ایک بات کا دھیان رکھنا پڑتا ہے تاکہ انکا کچن گندگی سے پاک رہے۔ آج ہم آپکو ایسی ہی کچھ ٹپس بتانے جارہے ہیں جو آپ کے کام آئیں گی۔

چولہے پہ جمی چکنائی:

چیزوں کو فرائی کرنے کے بعد آپ نے دیکھا ہوگا کہ آس پاس تیل کے چِھنٹے اڑتے ہیں جو ہوتے تو چھوٹے چھوٹے ہیں لیکن یہی چھوٹے چِھنٹے جمنے کے بعد آپ کا چولہا گندا دکھاتے ہیں، انھیں صاف کرنے کے باوجود چکنائی پوری طرح صاف نہیں ہوتی۔ اسکے لیئے ایک آسان سا حل یہ ہے کہ؛

کیلا کھانے کے بعد اسکا چھلکا پھینکیں نہیں بلکہ اسکے چھلکوں کو توڑ کر اس سے اپنا چولہا رگڑیں، جب اچھی طرح سے رگڑ لیں تو اب ایک گیلے کپڑے کو نچوڑ کر اس سے اپنا چولہا صاف کریں۔ آپ خود دیکھیں گے کہ اس سے چولہے پہ جمی چکنائی کیسے صاف ہوجائے گی۔

بوتلوں کی بدبو دور کرنا:

اکثر اچار چٹنی کی بوتلیں خالی ہونے کے بعد خواتین اسے دوسرا سامان رکھنے کیلیئے استعمال کرتی ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہوتا کہ ان میں بسی بدبو آسانی سے نہیں جاتی جس کی وجہ سے کوئی نئی چیز اس میں ڈالی جائے تو وہ مہک اس میں بس جاتی ہے۔ کچھ بوتلوں میں تو زیادہ وقت بند رہنے کی وجہ سے بھی عجیب سی بدبو آجاتی ہے جو کہ کافی ناگوار گزرتی ہے، ایسے میں آپکو اپنے کچن میں موجود صرف دو چیزوں کی ضرورت ہے۔

خالی بوتل میں لیموں کے استعمال شدہ چھلکوں کو کاٹ کر ڈال دیں اسکے بعد اس میں تھوڑا سا سفید سرکہ شامل کرکے بوتل میں پورا پانی بھر دیں، اور ڈھکن لگا کر رات بھر کیلیئے رکھ دیں۔ اگلے دن اس پانی کو اچھے سے ہلا کر پھینک دیں اور نل کے سادے پانی سے اس بوتل کو دھولیں، سوکھنے کے بعد جب آپ سونگھیں گے تو اس میں موجود بدبو جا چکی ہوگی۔

You May Also Like :
مزید

Banana Peel Se Karen Chulhe Ki Safai

Banana Peel Se Karen Chulhe Ki Safai - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Banana Peel Se Karen Chulhe Ki Safai. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.