آج کل بازار میں کیلے سستے داموں میں مل رہے ہیں پھر چاہے ان میں داغ لگا ہوا ہو یا کوئی دوسرا نشان، مگر یہ اندر سے اتنے میٹھے ہیں کہ ان کو بار بار کھانے کا دل چاہتا ہے ایسے میں آپ ان کو محفوظ کرنے کے لئے یہ 2 ٹپس جان لیں تاکہ سارا سال یہ سستے کیلوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ٹپس:
کیلے محفوظ کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہے تو کیلوں کو چھلکوں سمیت فریزر میں رکھ دیں اور جب وہ فریز ہو جائيں تو ان کو کسی ائیر ٹائٹ بیگ میں نکال کر رکھ دیں ۔ اگرچہ کیلے کا چھلکا فریزر میں رکھنے سے کالا ہو جاۓ گا لیکن جب اس کیلے پر سے چھلکا اتاریں تو رہ ٹھیک حالت میں کھانے کے قابل ہوتا ہے
٭ کیلے کے اوپری حصے پر المونیم فوائل اچھی طرح لپیٹ دیں۔
٭ پھر ان کو فریج یا فریج کے بغیر بھی رکھیں تو یہ رہیں گے ایک دم تازہ اور ان کا ذائقہ بھی خراب نہیں ہوگا۔
٭ اس ٹپ سے کیلے ایک ہفتے تک بھی محفوظ رکھ سکتی ہیں۔
٭ ایک اور ٹپ یہ بھی ہے کہ جن کیلوں کو فروٹ چاٹ میں ڈالنے لگیں تو کاٹنے کے بعد تھوڑی دیر بیکنگ سوڈا میں ڈپ کرکے رکھیں اور پھر فروٹ چاٹ میں ڈالیں اس سے کیلے کبھی کالے نہیں پڑیں گے۔