عید سے پہلے اپنے گھر کے صوفوں اور فرنیچر کی صفائی کرنے کے لیے صرف کیلے کے چھلکے کا استعمال کریں

image

عید سے قبل گھر کی جہاں دیگر چیزوں کی صفائی کا کام جاری ہے وہیں فرنیچر کی صفائی کرنے کے لیے بھی خواتین مختلف فرنیچر پالش خرید کر لا رہی ہیں، کوئی سرف کے پانی سے صوفوں اور فرنیچر پر کپڑا پھیر رہا ہے تو کوئی کلینر سپرے کر رہا ہے۔ کوئی گدیوں اور صوفوں کے کوور دھونے میں مصروف ہے تو کسی کو یہ فکر ہے کہ لکڑی کے فرنیچر پر پر لگے ہوئے نشانات کیسے صاف ہوں گے؟ اگر آپ کی بھی یہی فکر ہے تو اس کا ایک سستا سا حل آپ کے لیے موجود ہے۔

کیلے کے چھلکے فرنیچر کی صفائی کے لیے سب سے زیادہ سستے کلینر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ بس ایک کیلا کھائیں اور اس کے چھلکے کے اندر والے سفید حصے کو فرنیچر پر رگڑیں، جہاں جہاں نشانات گہرے ہیں وہاں پر آپ ٹوتھ پیسٹ لگا کر کیلے کا چھلکا رگڑیں، آپ دیکھیں گی کہ سارے نشانات بآسانی صاف ہو جائیں گے اور فرنیچر نئے جیسا چمکے گا۔

٭ اگر آپ کے صوفے پلاسٹک کوور شیٹ والے ہیں یا فوم کی گدی صوفوں کے ساتھ لگی ہوئی ہے تو آپ ان پر بھی کیلے کے چھلکوں کو رگڑیں اور جہاں سے یہ کوور پھٹ گیا ہے وہاں وہاں آپ سوئی دھاگے کی مدد سے سلائی کرلیں، لیجیے عید پر فرنیچر بھی چمکدار ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Banana Se Furniture Saaf Kare

Banana Se Furniture Saaf Kare - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Banana Se Furniture Saaf Kare. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.