فریزر میں اتنی زیادہ برف جم جاتی ہے کہ برف کے پیالے بالکل
جم جاتے ہیں اور ان کو نکالنے کے لیے فریز رمیں موجود سکریپر کا استعمال کریں تو اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اکثر خؤاتین تو جمے برف کے پیالوں کو نکالنے کے لیے ان کو بیلن سے مارتی ہیں یا کسی سخت چیز سے چوٹ مارتی ہیں تاکہ برف سے پیالوں کو نکالا جا سکے۔ اگر آپ بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں تو بتائی گئی ٹپس آزمائیں اور اپنی زندگی آسان کریں:
ٹپس:
٭ فریزر میں سخت برف جمی ہوئی ہے تو اس کو 15 منٹ کے لیے بند کردیں اور پھر برف کے پیالے نکالیں، یہ نکل جائیں گے۔ لیکن اگر نہ نکلیں تو آپ ایک گلاس گرم پانی کو پیالوں کے اطراف میں ڈال دیں تھوڑی دیر بعد پیالا آسانی سے نکل جائے گا۔
٭ پلاس کی مدد سے برف کے پیالوں پر چوٹ لگائیں اور کھینچ کر نکال لیں۔
٭ اگر پھر بھی برف نہ نکلے تو آپ ایک جگ پانی کو گرم کیجیے اس میں 2 چمچ اینو ڈالیے اور فریزر میں جہاں برف جمی ہوئی ہے اس جگہ ڈال دیں۔ اس طرح برف کے پیالے بآسانی نکل جائیں گے۔