برف سے کھانے کا تیل کم کرنے کا طریقہ اتنا آسان کہ آپ بھی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

image

آج کل ہر دوسری خاتون کھانا بہت اچھا اور مزیدار بنا لیتی ہے جس سے ذائقے کے معیار میں تو کسی طور کمی نہیں آتی، لیکن کچھ ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں جن سے کھانے کے ذائقے پر بڑا فرق پڑتا ہے۔ اب جیسے کھانے میں نمک زیادہ ہو جائے تو اچھا بھلا کھانا کھانے کا دل نہیں چاہتا ہے اس کے علاوہ اکثر مرد حضرات اس بات پر اعتراض کرتے ہیں کہ کھانے میں آئل کیوں زیادہ ہوگیا؟ اور پھر خواتین کو یہ تو ضرور ہی سننا پڑتا ہے کہ کیسا کھانا بنایا ہے؟ پوری پلیٹ میں آئل تیر رہا ہے یہ کیا کردیا؟ وغیرہ وغیرہ ۔۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہُوچکا ہے تو یقیناً اس ٹپ کو جاننے کے بعد آپ کے کھانے میں ہونے والا زیادہ آئل منٹوں میں کم ہو جائے گا۔

ہماری ویب کے وومن کارنر میں یہاں آپ کے لئے سستی اور آسان سی ٹپ لائے ہیں جو آپ کا وقت بھی بچائے گی اور ذائقہ بھی۔ جانیئے اور آپ بھی ہمیں کمنٹ میں بتائیے گا کہ آپ کو ہماری یہ ٹپ کیسی لگی؟

ٹپ:

٭ برف کا ایک ٹکڑا لیں اور اس کو سالن کی پتیلی میں بالکل اسی جگہ پر اوپر کرکے رکھیں جہاں آئل موجود ہے اور اس برف کو تھوڑے تھوڑے آئل میں ڈبوئیں، اس پر آئل خود بخود جم کر چپکنے لگے گا اور آپ برف پر جمے ہوئے اس آئل کو صاف کرتی رہیں اور جب تک آئل کم نہ ہو آپ یہی عمل دہرائیں۔ آپ خود غور کریں گی کہ اس سے کھانے کے ذائقے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور آپ جلد ہی اضافی آئل کو کنٹرول کرسکیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Barf Se Salan Ka Tail Kam Karne Ka Tarika

Barf Se Salan Ka Tail Kam Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Barf Se Salan Ka Tail Kam Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.