سخت گرمی کے بعد جب آسمان پر کالے بادل چھاتے ہیں تو ایک خوشی دل میں اترنے لگتی ہے گھر کے تمام افراد موسم کو دیکھ کر پلان بنانے لگتے ہیں لیکن گھر کے اندر موجود خواتین کے ماتھے پر پریشانی کی شکنیں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں
ان کو یہ فکر لگ جاتی ہے کہ اب بارش ہو گی تو سب کچھ گیلا ہو جاۓ گا بچے گیلے کپڑوں سے گھر میں آئیں گے تو نمی کی بو ہر چیز میں پھیل جاے گی اس کے ساتھ ساتھ کم عمر لڑکیوں کو جلد پر نکلنے والے دانوں کی فکر ہوتی ہے
مگر یہ تمام فکریں صرف آپ کی نہیں ہیں ان کی فکر ہمیں بھی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آپ کے پاس لے کر آۓ ہیں ایسے تمام مسائل کا انتہائی آسان حل جس کو جان کر آپ بھی بارشوں کے موسم کو دل کھول کر انجواۓ کر سکیں گۓ۔
1: موبائل فون میں نمی اب مسلہ نہیں
عام طور پر موبائل فون میں بارش کی نمی کا چلے جانا سخت پریشانی کا سبب ہوتا ہے اس بنیاد پر بچے رونا دھونا مچا دیتے ہیں لیکن اگر آپ ایک سگھڑ ماں ہیں تو آپ کے لیۓ یہ کسی قسم کا مسلہ نہیں ہونا چاہیۓ
موبائل فون کو لے کر اس کو ایک رات کے لیۓ بند کر کے چاولوں میں رکھ دیں اور صبح اٹھ کر فون استعمال کریں اس کی ساری نمی چاول جذب کر لیں گۓ اور وہ بالکل ٹھیک ہو جاۓ گا۔
2: گھر والوں کو بیماری سے بچائيں
بارش کے موسم میں بارش میں بھیگنے سے روکنے کے بجاۓ گھر والوں کے لیۓ ادرک کا قہوہ بنا کر اس میں لیموں اور شہد ملا کر سب کو چند گھونٹ پلا لیں اس کے بعد کوئی جتنا بھی بارش میں بھیگ جاۓ بیمار نہیں ہو گا اور سب مزے سے بارش انجواۓ کریں گے۔
3: بارشوں کے موسم میں مکھیوں کو گھر سے باہر رکھیں
بارش کے موسم میں مکھیاں وہ سوغات ہوتی ہیں جو بنا بلاۓ مہمان کی طرح گھر میں آکر بیٹھ جاتی ہیں اور سب کو تنگ کرتی ہیں لیکن اب آپ کے گھر میں مکھیاں داخل ہونے سے گھبرائيں گی کیوں کہ اس کے لیۓ آپ ایک لیموں کو لے کر دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اس کے اندر ایک دو دانے لونگ کے رکھ دیں اور ان لیموں کو دروازے اور کھڑکیوں کے پاس رکھ دیں ان کو دیکھ کر مکھیاں آپ کے گھر سے دور رہنے پر مجبور ہو جائيں گی۔
4: الماری سے نمی کی بو بھگائيں
بارشوں کے موسم میں عام طور پر کپڑوں میں اور دوسری چیزوں میں نمی کی بو ہو جاتی ہے جس کو بھگانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے اس کے لیۓ عام چاک لے لیں یا چند دانے لونگ کے لے لیں ان کو الماری میں کپڑوں کے درمیان رکھ دیں
اس سے نہ صرف نمی اور بو سے کپڑوں کو بچایا جا سکتا ہے بلکہ ان کو کیڑہ لگنے سےبھی بچایا جا سکتا ہے۔
5: فرنیچر کو دیمک اور نمی سے محفوظ رکھنے کے لیۓ
عام طور پر نمی سے گھر کا عام فرنیچر اور اس کی لکڑی بھی متاثر ہوتی ہے اور اس میں دیمک یا کیڑا لگنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں ایسی صورتحال میں فرنیچر پر سرسوں کے تیل کو کسی بھی برش سے لگا لیں اس سے نہ صرف وہ نمی سے محفوظ رہے گا بلکہ اس میں کیڑا بھی نہیں لگے گا۔
6: جوتوں کو خشک رکھیں
بارش کے موسم میں جوتوں کا گیلا ہونا ایک جانب تو ان کے رنگ و روپ کو خراب کر دیتا ہے دوسری جانب ان کو خراب بھی کر دیتا ہے اس وجہ سے اگر بارش میں نکلنے سے پہلے ان جوتوں کی سطح پر موم بتی کی موم رگڑ دیں تو موم پانی کو جوتوں کے اندر تک جانے سے روکے گی اس طرح سے جوتے خراب ہونے سے محفوظ رہیں گے۔
7: بالوں کی خوبصورتی کے لیۓ
عام طور پر بارش کے موسم میں بال عجیب سے چپ چپے ہو جاتے ہیں اور ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بارش بالوں کو بے رونق بنا رہی ہے تو اس کے لیۓ ہاتھوں پر لگانے والی کریم کی کچھ مقدار ہاتھوں پر لگا لیں اور ان کو بالوں پر پھیر لیں تو اس سے بال چمک دار ہو جائيں گے۔
8: جلد کی چکنائی دور کرنے کے لیۓ
بارشوں کے موسم میں چہرے کے مسام کھل جاتے ہیں جس سے چکنائی زیادہ باہر آنے لگتی ہے اور جلد بے رونق سی ہو جاتی ہے جس کے لیۓ بلاٹنگ پیپر کو لے کر کچھ دیر تک چہرے پر رکھیں اور اس کے بعد اس کو ہٹا لیں یہ چہرے پر سے فالتو چکنائي جزب کر لیں گے۔
اگر بلاٹنگ پیپر موجود نہ ہو تو اس کی جگہ پر ٹشو پیپر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
امید ہے کہ ان تمام طریقوں کے استعمال کے بعد آپ جی بھر کر بارشوں کے اس موسم کو انجواۓ کر سکیں گی۔