المونیم فوائل ہر اس گھر میں استعمال ہوتی ہے جہاں اوون وجود ہے لیکن اکثر یہ گھروں میں خواتین آرٹ اینڈ کرافٹ کے کاموں میں استعمال کرنے یا پاپئپوں وغیرہ پر لگانے کے لئے مرد حضرات لے کر آتے ہیں۔ یہ صرف انہیں کاموں میں استعمال نہیں ہوتی بلکہ دیگر گئی جگہوں پر استعمال ہوتی ہے۔ آج سے قبل ہم نے آپ کو فوائل کی مدد دے کپڑوں کو چمکانے کا طریقہ بتایا تھا لیکن آج ہم بتا رہے ہیں کہ کیسے یہ فوائل گندے برتنوں کی صفائی میں کردار ادا کرتی ہے۔
ٹپس:
٭ برتنوں پر داغ دھبے، نشانات اور سیاہی پڑ جاتی ہے۔ کچھ نئے برتن گندگی جمنے کی وجہ سے جلدی پرانے ہونے لگتے ہیں اور پھر ان کی چمک ختم ہو جاتی ہے۔ بعض رتبہ دودھ ابالتے وقت پتیلی جل جاتی ہے جس کو دھونا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ دودھ اس کے کناروں میں جل کر چپک جاتا ہے اور سکواش برائٹ کی مدد سے رگڑنے پر بھی صاف نہیں ہوتا ایسے تمام برتنوں اور یہاں تک کہ بڑی دیگوں کو بھی صاف کرنے کے لئے المونیم کی یوں بال بنائیں اور سکوائش برائٹ کی طرح اس فوائل کی بال سے برتنوں کو رگڑیں۔ یوں ساری گندگی کم محنت لگے صاف ہو جائے گی۔
اس ویڈیو میں فوائل کے دیگر استعمالات بھی موجود بھی آپ بھی دیکھے اور ان سے فائدے اٹھائیے۔