گھریلو خواتین کے کام کبھی ختم نہیں ہوتے، ایک کام کر کے ہٹتی ہیں تو دوسرا کام سر پر کھڑا ہوتا ہے۔ ان سارے کاموں سے فارغ ہونے کے بعد جب سِنک پر نظر پڑتی ہے تو ڈھیر سارے برتن منہ چِڑھا رہے ہوتے ہیں اور اتوار کے دن یہی حال کپڑوں کا ہوتا ہے جنھیں دھونا بھی خواتین کے ہی ذمہ ہوتا ہے۔
ایسے میں ضرورت سے زیادہ پانی کا کام کرتے کرتے ان کے ہاتھ خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ کسی کو ہاتھ پر چھالے آجاتے ہیں تو کسی کے ہاتھ بری طرح پھٹنے لگتے ہیں۔
اس صورت حال سے نمٹنے کے لیئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک نہایت ہی آسان طریقہ بتایا ہے، جس کے استعمال سے آپ کے خراب ہاتھ جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور خوبصورت لگیں گے۔
ہاتھ پر لگانے والی کریم بنانے کا طریقہ:
۔ 1 چمچ مکھن
۔ 1 گرام سہاگہ پاؤڈر (جو پنساری کی دکان سے با آسانی مل جائے گا)
۔ 1 گرام کافور (کافور کی آدھی گولی کو مسل کر ڈال دیں)
۔ ان تینوں چیزوں کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں اور اسکی کریم بنالیں
۔ اس کریم کو آدھے گھنٹے کے لیئے بنا کر رکھ دیں
۔ اس کے بعد اسے ہاتھ میں لے کر پوری ہتھیلی اور انگلیوں پر لگا کر مساج کریں
۔ اس کریم کے روزانہ استعمال سے آپ کے ہاتھ بلکل ٹھیک ہوجائیں گے