افطاری کے بعد تو کچن کا سنک منہ چڑاتا نظر آتا ہے ہر طرف برتنوں کا ڈھیر ہوتا ہے اور دھونے میں سستی آرہی ہوتی ہے لیکن اگر یہی برتن جلدی اور کم وقت میں دھل جائیں تو کیا خیال ہے ایسا طریقہ بھی جان لیں۔
ٹپ:
٭ برتنوں کو دھونے سے پہلے ایک پتیلی میں پانی گرم کرلیں۔
٭ یہ گرم پانی برتنوں پر ڈال کر کچھ دیر چھوڑ دیں۔
٭ اس کے بعد برتنوں پر ایک ایک چٹکی بیکنگ سوڈا چھڑک دیں۔
٭ اب دھوئیں برتنوں کو اطمینان سے کیونکہ ان میں جمی ہو چکنائی یا میل باآسانی ہوجائے گی ختم اور دھل بھی جائیں گے آپ کے برتن فوراً اتنے صاف کہ آپ خود بھی سوچتی رہ جائیں گی۔