ڈبل روٹی باسی ہو جائے تو پھینکیں نہیں، جانیئے باسی ڈبل روٹی سے 3 مزیدار کھانے بنانے کی خاص ٹپس

image

گھروں میں باسی روٹیاں بچتی رہتی ہیں جن میں آخرکار پھپوند لگ جاتی ہے یا ویسے ہی پھینک دیا جاتا ہے۔ ہم آپ کو تین ایسے طریقے بتارہے ہیں جن سے آپ ان ڈبل روٹیوں سے زبردست کھانے بنا سکتے ہیں۔

1- مکھن اور ڈبل روٹی کی پڈنگ

ڈبل روٹی کے دو دو حصے کرکے اس پر مکھن لگائیں۔ دش میں تہ کی صورت رکھیں

اب اس پر کشمش چھڑکیں

دیگچی میں پانی، کریم، دودھ کو مکس کریں گرم کریں۔

ایک پیالے میں انڈے، چینی، نمک اور ونیلا ایسنس ڈال کر پھینٹ لیں

اس کے اندر دودھ والا مکسچر ڈالیں اچھی طرح مکس کریں

اس کو بریڈ سلائس کے اُوپر ڈالیں کور کریں اور بیک کرلیں ۔

مزیدار پڈنگ تیار یے جسے مہمانوں کے سامنے بھی پیش کرسکتے ہیں ۔

2- ڈبل روٹی کا چورا

باسی روٹی کے استعمال کا آسان طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو وہ یہ ہے کہ ڈبل روٹی کو سینک لیں یا پھر سینکے بغیر ہی اس کو چورا بنالیں اور ائیرٹائٹ ڈبے یا زپ والے بیگ میں لمبے عرصے کے لیے محفوظ کرلیں۔ یہ مختلف کھانوں میں کوٹنگ کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

3- فرینچ ٹوسٹ

دو پیالی دودھ میں دو پھینٹے ہوئے انڈے اور 4 چمچہ چینی ملا کر ہلکی آنچ پر گرم کریں پھر چولہا بند کر کے ڈبل روٹی کے ٹکڑے شامل کریں اور ٹوسٹ کو تیل میں تل لیں۔

You May Also Like :
مزید

Basi Double Roti Se Khana Banane Ka Tarika

Basi Double Roti Se Khana Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Basi Double Roti Se Khana Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.