بٹاٹا وڑا ایک انڈین ڈش ہے جس کا نام سن کر ذہن میں آتا ہے کہ پتہ نہیں کیا عجیب سی چیز کا نام لے لیا گیا ۔ دراصل یہ پرتگالی لفظ ہے مگر مزے کی بات آپ کو بتائیں کہ یہ کسی اور چیز سے نہیں ہم سب کے ہر دلعزیز آلو سے بنتی ہے۔ تو چلیں بتاتے ہیں آسان سی بٹاٹا وڑا کی ریسیپی۔
ترکیب:
• آلو کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ابالیں، چھیلیں اور کرش کرلیں۔اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں، پسی لال مرچ، نمک، پسا ہوا کھوپرا اور دھنیا پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں۔
•
• بڑے پیالے میں بیسن، پسی لال مرچ، نمک اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر پیسٹ بنائیں۔ اور اس میں آلو کی گولیوں کو گرم آئل فرائی کرلیں۔ لیجیے تیار ہیں گرما گرم مزے دار بٹاٹا وڑا ۔
ٹپ:
٭ کٹلس کی طرح مصالحہ بنائیں اور بس آلو کی گولیاں بنا کر بیسن میں ڈپ کر کے فرائی کرلیں۔
٭ املی کی کھٹی چٹنی کے ساتھ سروو کریں۔