ہوٹل میں باربی کیو کو مزیدار بنانے کے لئے کون سا مصالحہ ڈالتے ہیں؟ جانیئے ایسی ٹپس جو ہر خاتون کو معلوم ہونی چاہیے تاکہ عید پر گھر بیٹھے بنا سکیں آپ بھی باہر جیسے لذیز کھانے

image

بڑی عید آگئی ہے اور سب طرف نئے نئے مزیدار پکوان بنائے جا رہے ہیں لیکن بڑی عید ہو اور باربی کیو کا ذکر نہ ہو یہ تو ممکن ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ عید کے موقع پر سب کو خاندان، دوستوں و دیگر احباب میں صرف باربی کیو کا ذرا زیادہ انتظار ہوتا ہے اور اسے مل بانٹ کر بنانا مزے کرنا سارا سال یاد رہتا ہے اب ایسے میں باربی کیو بنانے کی خاص ٹپس آپ سب کو ہی معلوم ہونی چاہیئے تاکہ باربی کیو پارٹی کا رنگ پھینکا نہ پڑے۔

تو چلیں بتاتے ہیں جانیں بار بی کیو کو مزیدار بنانے کی ایسی ٹپ جو بنائے آپ کی عید کو اور بھی یادگار اور بار بی کیو کو چٹخارے دار۔

بار بی کیو کرنے کے لئے:

• بار بی کیو کے لیے آپ کو ایسی انگیٹھی لینی ہے جو 2 سے3 انچ کی نہ ہو۔

• اس کی گہرائی کم سے کم 7 سے 8انچ ہونی چاہیے۔

• بہاری بوٹی اور تکہ کے لیے آپ چکور والی سیخیں استعمال کریں۔

• کوئلوں کو پہلے سے دہکہ لیں تاکہ بار بی کیو کو ٹھیک طرح گرمائش مل سکے۔

• بار بی کیو کرتے ہوئے کوئلوں پر آگ نہ بھڑکائیں اس سے بار بی کیو جل جائے گا اور ذائقہ خراب ہوگا اس کو دھیمے دہکے ہوئے کوئلوں پر بنائیں اور پنکھے سے ہوا جھلتے رہیں۔

باربی کیو کو ذائقہ دار بنانے کی ٹپ:

• باربی کیو کو ذائقہ دار بنانا ہے تو اس میں مصالحہ زیادہ دیر کے لئے لگا کر رات بھر کے لئے میرینیٹ کریں تاکہ مصالحہ گوشت کے اندر تک اچھی طرح پہنچ جائے۔

بار بی کیو مصالحے میں لیموں اور دہی لازمی شامل کریں اور پھر گوشت پر مصالحہ لگائیں۔

• سروو کرنے سے پہلے اس پر لیموں کا رس ڈال دیں جس سے آپ کا باربی کیو مزید ذائقہ دار ہو جائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Bbq Ko Tasty Banane Ka Tarika

Bbq Ko Tasty Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bbq Ko Tasty Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.