باربی کیو سے پہلے سیخوں کی صفائی کریں لیکن ۔۔ جانیئے سیخوں کو صاف کرنے کی سب سے آسان ٹپ جو چلے لمبے عرصے تک بغیرہ زنگ لگے

image

عید الضحیٰ کے بعد تو آئے روز باربی کیو پارٹی ہوتی رہتی ہے، کبھی چچا کے ہاں تو کبھی ننھیال میں، کبھی دوستوں کے ساتھ تو کبھی خود آپ کے اپنے گھر پر، اب جہاں باربی کیو پارٹی میں اتنے ڈھیروں کام کرنے پڑتے ہیں، وہیں سب سے اہم کام ہوتا ہے کہ سیخوں کو صاف کرکے رکھنا اور گوشت میں مصالحہ لگانا، اب گوشت میں مصالحہ تو لگاتے رہتے ہیں اس لئے وہ کام آسانی سے ہو جاتا ہے مگر سیخیں صاف کرنا ذرا سا مشکل ہو جاتا ہے ، کبھی کبھی ان میں زنگ بھی لگ جاتا ہے یا رکھے رکھے عجیب سی مہک بھی آنے لگتی ہے، ایسے میں آج ہماری ویب ٹپس اینڈ ٹرکس میں آپ کو ہم بتانے جا رہے ہیں سیخوں کو صاف کرنے کا انتہائی آسان اور آزمودہ طریقہ۔

ٹپس:

٭ ایک پیاز کو چھیل کر اس کے چار ٹکڑے کرلیں اور اس کو سیخ میں بالکل اسی طرح لگائیں جیسے تکہ لگاتے ہیں اور تھوڑی دیر تک اس پیاز کو سیخ پر رگڑیں۔

٭ پھر ایک لیموں کے رس کو کپڑے یا روئی کی مدد سے سیخ پر لگائیں اور فوری صاف پانی سے دھو کر خشک کپڑے سے صاف کرلیں۔

٭ لیجیئے آپ کی سیخیں منٹوں میں صاف ہوگئیں۔ اب جیسے چاہے تکے بنائیں اور باربی کیو پارٹی کا مزہ دوبالا کریں۔

You May Also Like :
مزید

Bbq Seekh Saaf Karne Ka Tarika

Bbq Seekh Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bbq Seekh Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.