کیا آپ جانتے ہیں کہ بستر کی چادر کتنے دن میں تبدیل کرنی چاہیئے؟ اس کو دھوتے وقت جراثیم سے پاک کرنے کا صحیح طریقہ بھی جانیں

image

ہر چیز کو دھونا، صاف کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ جراثیم آپ کی زندگی میں سب سے بڑے دشمن ہیں۔ اور جس بستر آپ سوتے ہیں اسی کی چادر اگر صاف نہیں ہوگی تو آپ کی صحت کو اس سے کتنا نقصان ہوسکتا ہے یہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق:

50فیصد لوگو ں نے کہا کہ وہ ہفتے میں ایک بار، 33فیصد نے دو ہفتے بعد،12فیصد نے مہینے میں ایک بار اور 1فیصد نے سال میں ایک بار بیڈ شیٹ دھونے کا بتایا ہے۔

لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ:

لوگوں کو ہفتے میں ایک بار اپنی بیڈ شیٹ اور تکیوں کے غلاف دھونے چاہئیں۔ کیونکہ سب کا ہی پسینہ خارج ہوتا ہے اور جس کو جلدی بیماری ہو یا نہ ہو اس پسینے کے جراثیموں کی وجہ سے دوسرے قسم کی الرجیاں ہوجاتی ہیں ، اس سے بہتر ہے کہ آپ چادروں کو دھو کر استعمال کرلیں تاکہ آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ آپ کے بال بھی اچھے رہیں اور کسی قسم کے کوئی مردہ خلیات بالوں میں شامل نہ ہوسکیں۔

چادروں کو جراثیم سے پاک کرنے کا صحیح طریقہ:

• چادروں کو نیم گرم پانی میں واشنگ پاؤڈر ڈال کر کم از کم ایک سے دو گھنٹے کے لئے چھوڑدیں۔

• اس کے علاوہ اس میں جراثیم کش محلول یا جراثیم کش ڈٹرجنٹ ڈال دیں تاکہ تمام جراثیموں کا خاتمہ کیا جاسکے۔

• لیموں کا رس بھی شامل کرلیں اگر تو اس سے آپ کے نہ تو کپڑوں کو نقصان ہوگا اور جراثیم سے بھی محفوظ ہوجائیں گے۔

You May Also Like :
مزید

Bed Sheet Kitne Din Me Badalna Chahiye

Bed Sheet Kitne Din Me Badalna Chahiye - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bed Sheet Kitne Din Me Badalna Chahiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.