اکثر کچن اور واش روم کے سَنک میں چھوٹا چھوٹا کچرا پھنس جاتا ہے اور سِنک پانی سے بھر جاتا ہے جس کے چھینٹے کپڑوں کو بھی ناپاک کردیتے ہیں۔
اس گندگی سے بچنے کے لیے آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتاتے ہیں جس کا استعمال آپ کے لئے کارآمد ہوگا۔
۔۔. دو بڑے چمچ بیکنگ سوڈا لیں اس میں ایک چمچ نمک شامل کرلیں۔
۔۔. اس محلول کو سِنک کی نالی میں ڈالیں اور فوراً آدھا کپ گرم سرکہ ڈال دیں۔
۔۔. پھر بعد میں گرم پانی ڈالیں۔
۔۔. سِنک بالکل صاف ہوجائے اور سارا کچرا بہہ جائے گا۔