شیف بہاری کباب کیسے بناتے ہیں؟ جانیں آسان ریسیپی اور گھر پر تیار کریں ریسٹورنٹ جیسے بہاری کباب آسانی سے

image

بہاری کباب گھر میں بنا تو لیتے ہیں لیکن شیف کا بنایا ریسٹورنٹ اور ہوٹلز والا ذائقہ نہیں آتا۔ اس رمضان لاک ڈاؤن کی وجہ سے آپ بازار کے بنے سپائسی بہاری کباب نہیں کھا پا رہے ہیں تو اس ترکیب سے بالکل ریسٹورنٹ جیسے بہاری کباب گھر میں ہی افطاری کے لئے تیار کریں خود بھی کھائیں اور سب کو کھلائیں۔

ترکیب

٭ بیف کو باریک اور لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر اس کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اور کچھ دیر چھوڑ دیں۔

٭ پھر اس گوشت کو ایک پیالے میں نکالیں اور مصالحے لگاکر میرینیٹ کرلیں۔

مصالحے

٭ لال مرچ ، کالی مرچ، جائفل جاوتری، دھنیا، کٹی ہوئی لال مرچ، زیرہ، دار چینی، خشخاش، سونف، لونگ، الائچی، نمک اور بہاری کباب مصالحہ ان تمام کو مکسر میں اچھی طرح پیس کر بارک پاؤڈر بنا لیں۔

٭ پھر اس پاؤڈر میں دہی، حسبِ ضرورت ادرک لہسن پیسٹ اور چھلکے سمیت تھوڑا سا پپیتا یا گوشت گلانے والا مصالحہ اور آئل ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کر کے دو سے تین گھنٹے کے لئے ڈھک دیں۔

٭ گوشت کو سیخوں پر لگالیں اور ان کو کچھ دیر کھلا چھوڑ دیں۔

٭ چولہے پر توا رکھیں اس پر کچھ آئل ڈالیں اور تھوڑے سے کوئلے کا کرش ڈال کر سیخوں کو ایک ایک کر کے اچھی طرح پکا لیں۔

٭ بن گئے نا ریسٹورنٹ جیسے بہاری کباب گھر ہی میں وہ بھی کتنی آسانی سے۔

You May Also Like :
مزید

Bihari Kabab Banane Ka Tarika

Bihari Kabab Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bihari Kabab Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.