بڑی عید آجائے اور باربی کیو کا ذکر نہ ہو یہ تو ممکن ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ عید کے اس زمانے میں سب کو خاندان، دوستوں و دیگر احباب میں صرف باربی کیو کا ذرا زیادہ انتظار ہوتا ہے کیونکہ ان کو مل بانٹ کر بنانا مزے کرنا سارا سال یاد رہ جاتا
ہے۔
اب ایسے میں باربی کیو بنانے کی خاص ٹپس آپ سب کو ہی معلوم ہونی چاہیئے تاکہ باربی کیو پارٹی کا رنگ پھینکا نہ پڑے۔
تو چلیں بتاتے ہیں آپ کو اس عید آپ ہمارے اس طریقے کو بھی اپنائیں اور عید پر ہمیں بھی یاد رکھیں:
• بار بی کیو کے لیے آپ کو ایسی انگیٹھی لینی ہے جو 2 سے3 انچ کی نہ ہو۔
• اس کی گہرائی کم سے کم 7 سے 8انچ ہونی چاہیے۔
• بہاری بوٹی اور تکہ کے لیے آپ چکور والی سیغیں استعمال کریں۔
باربی کیو کو ذائقہ دار بنانے کی ٹپ:
• باربی کیو کو ذائقہ دار بنانا ہے تو اس میں مصالحہ زیادہ دیر کے لئے لگا کر میرینیٹ کریں تاکہ مصالحہ گوشت کے اندر تک اچھی طرح پہنچ جائے۔
• سروو کرنے سے پہلے اس پر لیموں کا رس ڈال دیں جس سے آپ کا باربی کیو مذید ذائقہ دار ہوجائے گا۔