گھر میں پانی کا مسئلہ ہے کمبل کیسے دھوئیں؟ اب ڈرائی کلین میں پیسے دینے کے بجائے بغیر پانی کے کمبل اور رضائی دھونے کا طریقہ جانیں

image

سردیاں آتے ہی ہر گھر میں کمبل اور رضائیاں نکلنا شروع ہوگئیں ہیں، لیکن اسے استعمال کرنے سے پہلے اسکی دھلائی اور صفائی لازمی ہے جو کہ ایک محنت کش کام ہے اور اسکے لیئے پانی بھی کافی لگتا ہے۔

اسلیئے آج ہم آپ کو بغیر پانی کے کمبل اور رضائی دھو کر صاف کرنے کا ایک آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں؛

بغیر پانی کے کمبل صاف کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے کمبل/ رضائی کو کھلی جگہ پر پھیلا دیں

۔ اب بیکنگ سوڈا پوری کمبل پر چھڑک کر ہاتھ یا برش کی مدد سے پھیلا دیں

۔ اسکے بعد ایک چھوٹی بالٹی میں تھوڑا سا گرم پانی لیں اور اس میں نمک، سرکہ اور شیمپو شامل کر کے مکس کریں

۔ ایک چھوٹا تولیہ لے کر اس پانی میں بھگائیں اور اس سے کمبل کو صاف کریں، سارا میل کچیل تولیہ پر آجائے گا

۔ آخر میں سادے پانی میں تولیہ بھگو کر ایک ہاتھ ماریں، اور اسے دھوپ میں کچھ گھنٹوں کیلیئے رکھ دیں ۔ آپ کا کمبل پھر سے نئے جیسا صاف ستھرا اور چمکدار ہوجائے گا۔

You May Also Like :
مزید

Bina Dhoye Kambal Saaf Karne Ka Tarika

Bina Dhoye Kambal Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bina Dhoye Kambal Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.