بار بار پہننے سے انفیکشن، فنگس اور ۔۔ جانیں جینز اور دوسرے کپڑوں کو بغیر دھوئے کتنی بار پہنا جاسکتا ہے؟

image

پوری دنیاکی طرح پاکستان میں بھی جینز بہت زیادہ مقبول لباس ہے اور اکثر لوگ جینز کو دھوئے بغیر بار بار استعمال کرتے رہتے ہیں، اگر آپ بھی جینز اور دوسرے کپڑوں کو دھوئے بغیر استعمال کرتے ہیں تو چلیں آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسا کرنے کا کیا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کپڑوں کو بہت کم دھونا جلد کے مسائل یا انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے اور اکثر دھونا آپ کے کپڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور یہ غیر ضروری لانڈری اور وسائل کے استعمال کا نتیجہ بھی بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بات کا کوئی سخت اور باقاعدہ اصول نہیں کہ آپ کتنی بار کپڑے بنا دھوئے پہن سکتے ہیں تاہم یہ آپ کے پسینے کی مقدار اور طرز زندگی پر منحصر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ کپڑوں کو ہر استعمال کے بعد دھونا چاہیے جن میں میں زیر جامہ، موزے، ٹائٹس، لیگنگز اور ایکٹو ویئر شامل ہیں کیونکہ کپڑے ہمارے جسم کے اس حصے پر ہوتے ہیں جہاں بہت سارے قدرتی بیکٹیریا ہوتے ہیں اور بیکٹیریا کی زیادتی انفیکشن، فنگس اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

گرمی بیکٹیریا کو بڑھاتی ہے اور دھوپ اور ڈرائیر اتنے گرم نہیں کہ کپڑوں جراثیم سے پاک کیا جا سکے۔اس لیے ضروری ہے کہ ان کپڑوں کو صابن اور گرم پانی سے دھویا جائے۔

ماہرین کے مطابق آپ کو اپنے جوتے یا کم از کم انسولز کو واشنگ مشین میں مہینے میں ایک بار دھونا چاہیے اور جرابیں بھی دھوکر پہننی چاہئیں، ورنہ پاؤں اور انگلیوں پر فنگل انفیکشن ہوسکتا ہے۔

پاجامے، پتلونیں، بیرونی لباس، جینز اور دیگر کپڑے آپ کتنی بار بغیر دھوئے پہن سکتے ہیں، اس کا جواب انڈر گارمنٹس یا ایکٹو ویئر کے انہی اصولوں پر مبنی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ بنیان یا انڈر شرٹ پہنتے ہیں تو آپ کو اوپر والی قمیض دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔اسی طرح اگر آپ انڈرویئر نہیں پہنتے تو آپ کو دوبارہ پہننے سے پہلے اپنے کپڑے دھونے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ عام طور پر سونے سے پہلے نہاتے ہیں، انڈرویئر پہنتے ہیں اور سوتے وقت پہنے گئے لباس میں بہت کم پسینہ آتا ہے تو آپ انہیں بغیر دھوئے ایک ہفتے تک پہن سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Bina Dhoye Kapde Ko Kitni Bar Pehan Sakte Hain

Bina Dhoye Kapde Ko Kitni Bar Pehan Sakte Hain - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bina Dhoye Kapde Ko Kitni Bar Pehan Sakte Hain. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.