24 گھنٹے بھی گیس نہ آئے تو مسئلہ نہیں بغیر گیس کے کھانے پکانے والا چولہا! جانیں اس کی قیمت

image

سردی میں کھانا گرم کرنے کے لئے بار بار چولہا جلانا کوفت میں مبتلا کردیتا ہے اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کھانا گرم کرنے کا مسئلہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔ لیکن ہم -آپ کو ایک ایسی چیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جس سے آپ کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

الیکٹرک ہاٹ پلیٹ

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ہاٹ پلیٹ بجلی سے چلتی ہے۔ یہ چولہے کی طرح کھانا گرم کرتی ہے لیکن سوئی گیس کے بغیر ہوتی ہے اس لئے اس میں آگ کے بغیر کھانا پکتا ہے۔

اس میں کھانا پک بھی سکتا ہے

الیکٹرک ہاٹ پلیٹ باقاعدہ چولہا نہیں ہے بلکہ ایک پلیٹ ہے جو بجلی کی طاقت سے کھانے کو گرم کرسکتی ہے۔ اس ہاٹ پلیٹ میں اگر چاہیں تو کھانا پکایا بھی جاسکتا ہے لیکن عام چولہے کی نسبت اس میں زیادہ دیر لگ سکتی ہے۔

احتیاط

بجلی سے چلنے کی وجہ سے اس میں اسی طرح کی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ بجلی کے باقی اپلائینسز میں لیکن ہاٹ پلیٹ بذات خود ایک محفوظ اپلائنس ہے جو کھانا گرم کرنے اور پکانے میں بغیر گیس کے کافی کارآمد ہے۔

یہ کہاں ملتی ہے؟

ہاٹ پلیٹ اب تقریباً ہر الیکٹرانک مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہے اس کے علاوہ یہ مختلف آن لائن اسٹورز پر بھی مل جاتی ہے۔ اس کی قیمت 3 ہزار سے شروع ہوتی ہے اور کولٹی اور چولہوں کے حساب سے بڑھ جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Bina Gas Ke Chalne Wala Chulha

Bina Gas Ke Chalne Wala Chulha - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bina Gas Ke Chalne Wala Chulha. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.