مشین جیسا باریک قیمہ بغیر مشین کے ۔۔ جانئے بنا مشین کے قیمہ نکالنے کا طریقہ جس سے آپ کے پیسے کی بھی بچت ہو

image

جو خواتین گوشت کی خریداری کرتی ہیں انھیوں نے نوٹ کیا ہوگا کہ جب وہ بازار سے قیمہ بنواتی ہیں تو اس میں یا تو چربی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یا ناپ میں کمی آجاتی ہے، اور گھر میں گوشت کا قیمہ نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے اسلیئے کام چلانا پڑتا ہے۔ جن کے گھر قیمہ نکالنے کی مشین موجود ہوتی ہے ان کے لیے آسانی ہوتی ہوگی لیکن ایسے میں وہ لوگ کیا کریں جن کے گھروں میں قیمہ بنانے کی مشین نہ ہو؟

آج ہم آپ کو بغیر مشین کے مشین جیسا قیمہ نکالنے کا گھریلو طریقہ بتائیں گے جس کے بعد آپ کو باہر لمبی قطاروں میں اور مہنگے دام قیمہ نکلوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اس کے لیے آپ کو جوسر گرینڈر کی ضرورت پڑے گی جو ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے۔ سب سے پہلے گوشت کے بڑے ٹکڑوں کو چھوٹا کرنا ہے اور اس کو اچھے سے صاف کرنا ہے اور گوشت سے چھیچھڑے نکال دینے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے بوٹیاں بنا کر فریج میں 20 سے 30 منٹ تک رکھنا ہے۔ اور فریج کے اوپر والے خانے میں گوشت کے ساتھ جوسر گرینڈر کو اس کے ڈھکن سمیت رکھنا ہے۔

پھر بیس سے تیس منٹ فریج میں رکھنے کے بعد اسے نکال لیں اور گوشت کی بوٹیاں تھوڑی تھوڑی کر کے گرینڈر کے اندر ڈالیں اور مشین کو چلائیں۔ آپ نے مشین کو تین سے چار سکینڈ تک چلا کر بند کرنا ہے پھر یہی چار سے پانچ بار عمل دہرانا ہے جس کے بعد آپ کو باریک قیمہ مل جائے گا۔ اس سے بہت اچھا قیمہ بنے گا آپ دیکھیں گے جیسے مشین سے نکلوایا ہو۔

You May Also Like :
مزید

Bina Machine K Keema Kaise Banaen

Bina Machine K Keema Kaise Banaen - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Bina Machine K Keema Kaise Banaen. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.